بھارتی اداکارہ نے ایک یوٹیوب انٹرویو کے دوران سہانا خان کا نمبر لیک کرنے کا اعتراف کیا۔
بالی وڈ اداکارہ اننیا پانڈے نے شاہ رخ خان کی بیٹی اور اپنی دوست سہانا خان کا نمبر لیک کرنے کا اعتراف کرلیا۔حال ہی میں ایک یوٹیوب شو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے اننیا نے سہانا خان کا نمبر لیک کرنے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ ’میں نے سوشل میڈیا پر غلطی سے سہانا خان کا نمبر لیک کردیا تھا جس کے بعد سہانا کا نمبر ہیک ہوگیا تھا‘۔اننیا کا کہنا تھا کہ ’میں سہانا کو فیس ٹائم کال کررہی تھی، سہانا فون نہیں اٹھارہی تھی اور میں نے اسکرین شاٹ لے کر انسٹاگرام پر پوسٹ کردیا، اس اسکرین شاٹ میں سہانا کا نمبر بھی...
اننیا نے بتایاکہ ’اس کے بعد سہانا نے مجھے فون کرکے بتایا کہ میرا نمبر ہیک ہوگیا جس پر میں حیران تھی لیکن جلد ہی سہانا کو کسی نے بتادیا کہ یہ میں نے کیاہے‘۔اسی گفتگو کے دوران اننیا پانڈے نے خود اپنا فون نمبر لیک کرنے کی بھی دلچسپ کہانی شیئر کی۔ اننیا نے بتایا کہ ’ میں نے ایک مرتبہ غلطی سے اپنا نمبر بھی لیک کردیا تھا، ایک انٹرویو کے دوران پریس کانفرنس ہورہی تھی، میرا انٹرویو بھی شروع ہوچکا تھا اسی دوران کچھ رپورٹرز میرے پاس آئے اور انپوں نے مجھ سے میرا نمبر مانگاتو میں نے نمبر دے دیا لیکن مجھے نہیں پتا تھا کہ انٹرویو شروع ہو چکا ہے، اس کے بعد ان لوگوں نے میرے نمبر کے ساتھ یوٹیوب پر میرا انٹرویو ڈال دیا اور یوں میرا نمبر لیک ہوگیا‘۔
واضح رہے کہ اننیا کی فلم سی ٹی آر ایل 4اکتوبر سے نیٹ فلکس پر نشر کی جائے گی اس فلم کےڈائریکٹر وکرمادتیہ موٹوانے ہیں۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
حکومت اور اپوزیشن کی کوششیں ناکام، اختر مینگل کا استعفیٰ واپس لینے سے انکارمیرا استعفیٰ واپس لینے کا کوئی ارادہ نہیں، انہوں نے مجھے قائل کرنے کی کوشش کی لیکن میں نے ان کو قائل کرلیا: اختر مینگل کی میڈیا سے گفتگو
مزید پڑھ »
لارنس بشنوئی کو بلاؤں کیا؟ خاتون کی سلیم خان کو دھمکیپولیس نے تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا
مزید پڑھ »
بھارتی فورس کمانڈر نے بھی پاکستانی امن فوجیوں کی پیشہ ورانہ مہارت کا اعتراف کرلیاپاکستان اقوام متحدہ کے امن مشن میں بین الاقوامی برادری کے ذمہ دار رکن کی حیثیت سے اہم کردار ادا کررہاہے
مزید پڑھ »
شاہ رخ خان اور سہانا کی میگا ایکشن تھرلر فلم ’کنگ‘ کب ریلیز کی جائیگی؟’کنگ‘ کو سوجوئے گھوش ڈائریکٹ اور ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ اور سدھارتھ آنند پروڈیوس کر رہے ہیں
مزید پڑھ »
’ میرے انڈسٹری میں آنے پر لوگوں نے والدین کو بہت کچھ بولا‘، ترپتی نے ابتدائی مشکلات بتادیںکیرئیر کا آغاز اداکاری سے کرنا چاہتی تھی جس کیلئے بہت سے لوگوں نے تنقید کا نشانہ بنایا: اداکارہ کی پوڈ کاسٹ میں گفتگو
مزید پڑھ »
ماڈل مشک کلیم کے ہاں بیٹی کی پیدائشماڈل نے بیٹی کا نام بھی بتا دیا
مزید پڑھ »