نواز شریف کے بھتیجے کی درخواست ضمانت ، نیب کو نوٹس ، جواب طلب ARYNewsUrdu NAB
لاہور: لاہور ہائی کورٹ نے چوہدری شوگر مل کیس میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کے بھتیجے یوسف عباس کی درخواست ضمانت پر نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 16 دسمبر کو جواب طلب کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے چوہدری شوگر مل کیس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے بھتیجے یوسف عباس کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ یوسف عباس کے وکیل نے دلائل میں کہا کہ شریف فیملی ایک کاروباری خاندان ہے اور قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتا ہے، نیب نے چوہدری شوگر مل منی لانڈرنگ انکوائری میں گرفتار کیا جبکہ چوہدری شوگر مل سمیت شریف فیملی کے دیگر بزنسز پر پانامہ جی آئی ٹی نے رپورٹ سپریم کورٹ پیش کی ، جس میں کوئی ثبوت نہیں ملا۔
یوسف عباس کے وکیل کا کہنا تھا کہ نیب کی حراست میں 48 دن جسمانی ریمانڈ پر رہے لیکن شواہد پیش نہیں کیے گیے ، نیب نے 410 ملین کیمنی لانڈرنگ کا الزام لگایا جبکہ اس کا تمام ریکارڈ موجود ہے اور تمام رقم بینکنگ چینل سے پاکستان آئی اور اس ہر ٹیکس بھی دیا۔وکیل کا کہنا تھا کہ نیب نے بے بنیاد الزامات لگائے لہذا عدالت درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دے ، جس پر عدالت نے نوٹس جاری کرتے ہوئے نیب سے 16 دسمبر کو جواب طلب کر لیا،درخواست میں چیرمین نیب، ڈی جی نیب کو فریق بنایا گیا...
یاد رہے کہ 22 نومبر کو احتساب عدالت نے چوہدری شوگر ملز کیس میں سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کو حاضری سے استثنیٰ دیتے ہوئے نیب پراسیکیوٹر کو ریفرنس جلد دائر کرنے کا حکم دیا تھا۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
شہباز شریف کے استعفی کے بعد رانا تنویر کو چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی بنا دیا گیا
مزید پڑھ »
والد کی طبیعت میں بہتری کے آثار نظر نہیں آ رہے، حسین نوازوالد کی طبیعت میں بہتری کے آثار نظر نہیں آ رہے، حسین نواز تفصيلات جانئے: DailyJang
مزید پڑھ »
سابق وزیراعظم نواز شریف کے ایک اور میگا پراجیکٹ کا آڈٹ شروع ، ن لیگ کیلئے نئی پریشانی کھڑی ہوگئیلاہور(ویب ڈیسک)مسلم لیگ ن کی مشکلات کم نہ ہوسکیں ، سابق وزیراعظم نواز شریف کے ایک اور
مزید پڑھ »
پی ایم ایل این یو اے ای کی طرف سے محمد نواز شریف کی صحت یابی کے لئے دعائیہ تقریبدبئی (طاہر منیر طاہر) بسلسلہ علاج لندن جانے کے بعد پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابقہ
مزید پڑھ »
زرداری مرد آہن، نواز پہلے بھی بھاگے، اعتزاز احسنزرداری مرد آہن، نواز پہلے بھی بھاگے، اعتزاز احسن تفصیلات جانئے: DailyJang
مزید پڑھ »