نوشین شاہ کی حمایت میں ادکارہ نمرا خان میدان میں آگئیں
برائیڈل کلچرل ویک کے دوران ماڈل نوشین شاہ کے پاؤں مڑجانے کے بعد انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا جس کے بعد ادکارہ نمرا خان ان کی حمایت میں میدان میں آگئیں۔
برائیڈل کلچرل ویک 2019 کا میلہ لاہور میں سج چکا ہے جس میں اب تک کئی نامور فیشن ڈیزائنر کے ملبوسات رونمائی کے لئے پیش کئے جا چکے ہیں لیکن برائیڈل ویک کے دوران ادکارہ وماڈل نوشین شاہ کے ساتھ ہونے والے حادثے کی ویڈیو تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔ ویڈیو میں نوشین شاہ کا پاؤں ریمپ پر بُری طرح مڑ جانے کے باعث وہ تکلیف سے دو چار دکھائی دیں اور اس دوران ماڈل عفت عمر اُن کا حوصلہ بڑھانے کے لئے قریب پہنچی اور ان کی ہمت بڑھانے کے لیے انہیں بوسہ بھی دیا تاہم سوشل میڈیا پر صارفین نے دونوں شخصیات کے اس عمل کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور نوشین شاہ پر نشے میں دھت ہونے کا الزام بھی لگایا۔
نوشین پر کی جانے والی تنقید پر ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ نمرا خان بھی خاموش نہ رہیں۔ انہوں نے نوشین شاہ کی حمایت میں لب کشائی کرتے ہوئے کہا کہ نوشین شاہ کا پاؤں مڑجانے پر صارفین کی جانب سے منفی رائے کا اظہار کیا گیا اور ان پر الزامات عائد کیے گئے اور یہ تک کہا گیا کہ ہزاروں لوگوں کے سامنے وہ لوگ ایک دوسرے کو بوسہ کر رہی ہیں، تعجب ہوتا ہے ایسی سوچ پر بھی۔
نمرا خان نے کہا کہ ویڈیو بنانے کا مقصد یہ ہے کہ میں نوشین شاہ کو بہت اچھی طرح جانتی ہوں، وہ پانچ وقت کی نمازی ہیں اس لئے وہ نشہ جیسی لعنت سے بہت دور ہیں، لہذا کیمرے کے ذریعے نظر آنے والی کسی بھی بات پر بھروسہ مت کیا کریں۔ کیوں کہ آپ لوگوں کو بلکل بھی اندازہ نہیں ہے کہ آپ لوگوں کا ایک ایک کمنٹ ہماری زندگی میں کتنا اثر انداز ہوتا ہے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
میک اپ آرٹسٹ شعیب خان اس باردیپکاکے روپ میںباجی راؤ مستانی میں دیپکا کے انداز کو ہوبہو اپنانے والے شعیب خان نے دیپکا کو میری بالی ووڈ کی ملکہ کہتے ہوئے لکھا ’’مجھ سے ملے بغیر ہی مجھے ایک بہترانسان بنانے کیلئے شکریہ‘‘۔ SamaaTV
مزید پڑھ »
عمران خان درسگاہوں میں ٹیکنالوجی پارکس بنانے کیلئے پرعزم ہیں۔فردوس عاشق اعوانعمران خان درسگاہوں میں ٹیکنالوجی پارکس بنانے کیلئے پرعزم ہیں۔ فردوس عاشق اعوان PTIGovernment PMImranKhan TechnologyParks Education DigitalPakistan FirdousAshiqAwan PTIofficial ImranKhanPTI Dr_FirdousPTI pid_gov MoIB_Official
مزید پڑھ »
عمران خان کا لوک سبھا میں شہریت سے متعلق متنازعہ قانون سازی کی شدید مذمتعمران خان کا لوک سبھا میں شہریت سے متعلق متنازعہ قانون سازی کی شدید مذمت PMImranKhan India Modi ControversialCitizenshipBill CitizenshipBill AntiMuslimBill Tweet ImranKhanPTI ForeignOfficePk pid_gov narendramodi UN realDonaldTrump PMOIndia
مزید پڑھ »
عمران خان درسگاہوں میں ٹیکنالوجی پارکس بنانے کیلئے پرعزم ہیں،فردوس عاشق اعوانضرور پڑھیں: اگر آپ لوگوں کو اس طرح لڑنا ہے تو کسی اور عدالت میں چلے جائیں ،سندھ
مزید پڑھ »
‘عمران خان کو خواب میں بھی شریف خاندان آتا ہے’مسلم لیگ نواز کی ترجمان مریم اورنگزیب نے الزام عائد کیا ہے کہ نیب اور پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کو سرکاری خرچ پرشریف خاندان کے خلاف استعمال کیا جا رہا ہے SamaaTV
مزید پڑھ »