اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان نے چینی صدر شی جن پنگ کو ٹیلی فون کرکے کرونا وائرس سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان اور عوام کرونا وائرس کے خاتمے کی کوششوں میں چین کے ساتھ ہیں۔ امید ہے کہ چین پاکستانی شہریوں اور طلبہ کی خصوصی دیکھ بھال جاری رکھے گا۔
وزیراعظم نے کہا کہ چین کی جانب سے کرونا وائرس کے تدارک کے لیے فوری اور موثر اقدامات کو دنیا بھر میں سراہا گیا۔ چینی عوام کی مدد کیلئے پاکستانی ڈاکٹرز اور فیلڈ ہسپتال بھجوانے کو تیار ہیں۔ چین صدر شی جن پنگ کی قیادت میں کرونا وائرس پر قابو پانے میں کامیاب ہوگا۔ چینی صدر نے مشکل کی گھڑی میں پاکستان کی حمایت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ چین کرونا وائرس کے خلاف بروقت اور تیز ترین اقدامات کر رہا ہے۔ چینی عوام کرونا وائرس کے خلاف جنگ میں فتح حاصل کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی طلبہ کا اپنے شہریوں کی طرح دیکھ بھال اور علاج کیا جا رہا ہے۔ چینی صدر نے پاک چین اقتصادی شراکت داری کو نئی جہتوں تک لے جانے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔ شی جن پنگ نے کہا کہ سی پیک پاک چین اقتصادی شراکت داری کا محور ہوگا۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
وزیراعظم کا ذخیرہ اندوزوں کیخلاف سخت کارروائی کا حکمذخیرہ اندوزوں کیخلاف سخت کارروائی کا حکم پڑھیے Abbasshabbir72 کی رپورٹ SamaaTV
مزید پڑھ »
ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد کا نومبر میں مستعفی ہونے کا اعلان | Abb Takk News
مزید پڑھ »
ملائیشین وزیراعظم مہاتیر محمد کا مستعفی ہونے کا اعلانکوالا لمپور: (ویب ڈیسک) ملائیشیا کے 94 سالہ وزیراعظم مہاتیر محمد کا کہنا ہے کہ اتحادی جماعتوں کی صدارتی کونسل میں اقتدار کے تبادلے کے حوالے سے جو بھی فیصلہ ہو، وہ نومبر میں اہم ترین ایشیا پیسیفک اکنامک کارپوریشن سمٹ سے پہلے کسی صورت مستعفی نہیں ہوں گے۔
مزید پڑھ »
چوہدری شجاعت کا وزیراعظم کو خوشامدیوں سے نجات حاصل کرنے کا مشورہ - Pakistan - Dawn News
مزید پڑھ »
وزیراعظم کا سمگلنگ کیخلاف کریک ڈاﺅن عوامی ریلیف کیلئے بڑا قدام ہے،فردوس عاشق اعواناسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم کی معاون خصوصی اطلاعات و نشریات فردوس عاشق
مزید پڑھ »