کارکردگی رپورٹ کو مریم نواز کی حکومت کے پہلے 365دن کا عنوان دیا گیا ہے
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اپنی حکومت کے پہلے سال کے مکمل ہونے پر اپنی کارکردگی رپورٹ جاری کی ہے۔ میرے نزدیک یہ اچھی روایت ہے ہر حکومت کو اپنی کارکردگی عوام کے سامنے پیش کرنی چاہیے تا کہ عوام کو یہ احساس ہو کہ انھوں نے بیانیہ پر نہیں بلکہ کارکردگی پر اپنے ووٹ کا استعمال کرنا ہے۔
میں نے اس کارکردگی رپورٹ کا عمومی جائزہ لیا ہے لیکن میرے نزدیک یہ سب منصوبے اپنی جگہ لیکن پنجاب بھر میں تجاوزات کے خلاف جو کامیاب آپریشن کیا گیا ہے اس کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی۔ شاید کم ہی لوگوں کو معلوم ہو کہ تجاوزات کے خلاف اس آپریشن میں حکومتی جماعت کے ارکان کے گھر اور دیگر پراپرٹیز بھی مسمار کی گئی ہیں۔ کسی بھی قسم کا سیاسی دباؤ قبول نہیں کیا جا رہا ہے۔ اسی لیے تجاوزات کا یہ آپریشن اس قدر کامیاب نظر آرہا...
پنجاب کی صفائی کا جب دوسرے صوبوں سے موازنہ کیا جاتا ہے تو پنجاب کی صفائی بہت بہتر نظر آتی ہے۔بہر حال مریم نواز کی کارکردگی رپورٹ پڑھنے سے تعلق رکھتی ہے۔ پنجاب کی وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری نے ایک پر وقار تقریب میں یہ کارکردگی رپورٹ صحافیوں کو دی۔ اس موقع پر انھوں نے اس رپورٹ کے حوالے سے گفتگو بھی کی۔ اب ادویات گھر پہنچ رہی ہیں۔ بچوں کی ہارٹ سرجری کے لیے ایک لمبی لسٹ تھی۔ بچوں کو آپریشن اور ہارٹ سرجری کے لیے کئی کئی ماہ انتظار کرنا پڑتا تھا ۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے چیف منسٹر چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام شروع کیا۔ اس پروگرام کے تحت ایک سال میں 1800بچوں کی کامیاب ہارٹ سرجری ہو چکی ہیں اور ویٹنگ لسٹ بھی کافی حد تک ختم ہو گئی ہے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز کی تصاویر بنانے کے کیس میں ملزم گرفتارایف آئی اے کے مطابق، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی اے آئی کے ذریعے تصاویر بنانے کے کیس میں ملزم کو تخت بھائی سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ کارروائی ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل پشاور نے کی ہے۔ سیاسی شخصیات کے حوالے سے سوشل میڈیا پر تضحیک آمیز مواد شیئر کرنے والے شخص کی شناخت عالم خان کے نام سے ہوئی ہے، جس نے سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم پر سیاسی شخصیات کے خلاف اے آئی سے بنائی گئی پوسٹس شیئر کیں۔
مزید پڑھ »
پنجاب میں سپر سیڈرز کا استعمال، کاشتکاروں نے چند ماہ میں کروڑوں روپے کما لیےلیبر کاسٹ، وقت اور ایندھن کی بچت سے کسانوں کو بڑا ریلیف ملا، وزیر اعلیٰ مریم نواز
مزید پڑھ »
مریم نواز نے راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے کی تکمیل کیلئے ڈیڈ لائن دے دیمنصوبے کی تکمیل کے لیے فنڈز کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز
مزید پڑھ »
اساتذہ کا احتجاج: سندھ کی جامعات میں پیر اور منگل کو بھی تدریسی عمل معطل رکھنے کا اعلانفپواسا کی وزیر اعلیٰ سندھ کے اساتذہ اور اکیڈمیا سے متعلق ریمارکس کی سخت مذمت
مزید پڑھ »
پاکستان کو جس پستی کی طرف دھکیلا گیا تھا، اس میں ٹھہراﺅ آنا خوش آئند ہے، نواز شریفاعظم نواز شریف اور وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف سے پنجاب اسمبلی کے ارکان نے ملاقات کی
مزید پڑھ »
معاشی بہتری اور مہنگائی میں کمی ملک و قوم کیلئے اچھے اشارے ہیں، نواز شریفمسلم لیگ ن کے صدر اور وزیراعلیٰ مریم نواز سے ارکان پنجاب اسمبلی کی ملاقات
مزید پڑھ »