وہ پاکستان کی اُس ٹیم میں شامل تھے جس نے پاکستان کا اولین ٹیسٹ میچ اکتوبر 1952 میں بھارت کے خلاف دلی میں کھیلا تھا۔ وقارحسن کے انتقال کے بعد پاکستان کی اولین ٹیسٹ ٹیم کا کوئی بھی کھلاڑی اب اس دنیا میں نہیں رہا۔
وقارحسن نے 21 ٹیسٹ کی 35 اننگز میں ایک سنچری اور چھ نصف سنچریوں کی مدد سے 1071 رنز بنائے تھے۔
پاکستان کی اولین ٹیسٹ سیریز کے ممبئی ٹیسٹ میں وقارحسن نے دونوں اننگز میں 81 اور65 رنز بنائے تھے۔ کولکتہ ٹیسٹ میں انھوں نے پانچ گھنٹے کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلتے ہوئے97 رنز بنائے تھے اور پاکستانی ٹیم کو ممکنہ شکست سے بچالیا تھا۔وقارحسن نے اپنے ٹیسٹ کیریئر کی سب سے یادگار اننگز 1955 میں نیوزی لینڈ کے خلاف لاہور میں کھیلی تھی جس میں انھوں نے 189 رنز بنائے تھے۔ وکٹ کیپر امتیاز احمد نے اس اننگز میں 209 رنز اسکور کیے تھے اور ان دونوں نے ساتویں وکٹ کی شراکت میں 308 رنز کا اضافہ کیا تھا جو ٹیسٹ کرکٹ میں...
وقارحسن نے اپنی تعلیم اور کرکٹ لاہور میں شروع کی تھی ۔ وہ بڑے فخر سے بتایا کرتے تھے کہ ان کے سکول نے انٹرسکول ٹورنامنٹ کے فائنل میں ایچی سن کالج کو ہرایا تھا اور ان کی تصویر اخبار میں شائع ہوئی تھی ۔ جب وہ سکول چھوڑ رہے تھے تو سرٹیفکیٹ پر ہیڈ ماسٹر نے لکھا تھا کہ اس بچے میں مستقبل کا پاکستانی کرکٹر دیکھ رہے ہیں۔
وقارحسن ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر ہونے کے بعد چیف سلیکٹر بھی رہے۔ ان کی منتخب کردہ پاکستانی ٹیم نے 1982 میں بھارت کے خلاف ہوم سیریز تین صفر سے جیتی تھی۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
شام کے شمالی مغربی صوبہ ادلب میں اسدی فوج کے حملے میں 5 ترک فوجی ہلاکشام کے شمالی مغربی صوبہ ادلب میں اسدی فوج کے حملے میں 5 ترک فوجی ہلاک Syria IdlibUnderFire TurkishSoldiers Turkey
مزید پڑھ »
آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ میں پاکستان کے پوائنٹس کی تعداد 140 ہوگئیبنگلادیش کے خلاف شاندار فتح نے پاکستان کو کتنے پوائنٹس دلوائے؟ یہاں جانیئے: AajNews AajUpdates PAKvBAN PointsTable
مزید پڑھ »
قومی اسمبلی کے اجلاس میں احسان اللہ احسان کے فرار کی بازگشت | Abb Takk News
مزید پڑھ »
کیا پاکستان میں مہنگائی کی وجہ ’کارٹلائزیشن‘ ہے؟جب کسی بھی شعبے یا صنعت میں کچھ مخصوص افراد یا کمپنیاں ضرورت سے زیادہ منافع یا اجارہ داری قائم کرنے کے لیے گٹھ جوڑ کر لیتی ہیں تو اسے کارٹلائزیشن کہتے ہیں۔
مزید پڑھ »
’پاکستان میں اصولی نہیں بلکہ وصولی کی سیاست ہوتی ہے‘سیاسی تجزیہ کاروں کے خیال میں حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ سیاسی معاملات طے پا جانے کے بعد پاکستان مسلم لیگ (ق) صوبہ پنجاب میں زیادہ بہتر ہوزیشن میں آ جائے گی۔
مزید پڑھ »
پاکستان کی پہلی ٹیسٹ ٹیم کے کھلاڑی وقار حسن انتقال کرگئے - ایکسپریس اردووقار حسن کے 21 ٹیسٹ میچز میں ایک ہزار 71 رنز میں وقار حسن کی ایک سینچری اور 6 نصف سنچریز شامل تھیں
مزید پڑھ »