یورپی یونین پاکستان جوائنٹ کمیشن کا اگلا اجلاس 2025 میں برسلز میں منعقد کرنے پر اتفاق کیا گیا
پاکستان اوریورپی یونین کے مشترکہ کمیشن کے 14 ویں اجلاس میں خوراک، توانائی کے تحفظ اور موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجز پر تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔کا اجلاس گزشتہ دنوں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں منعقد ہوا، جس میں پاکستان کے انتخابی عمل اور یورپی یونین میں 6-9 جون کے یورپی پارلیمنٹ کے انتخابات اور نئے کالج آف کمشنرز کی جاری تشکیل سمیت حالیہ سیاسی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔
دفتر خارجہ کی ترجمان کی جانب سے گزشتہ روز جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ 14ویں پاکستان یورپی یونین جوائنٹ کمیشن نے کہا ہے کہ پاکستان اور یورپی یونین نے اپنے تعاون اور پائیدار مصروفیت کی اہمیت کو تسلیم کیا ہے۔تجارت، نقل مکانی، انسانی حقوق، سیاسی، اقتصادی اور ترقیاتی تعاون جیسے شعبوں میں گلوبل گیٹ وے حکمت عملی پر توجہ مرکوز کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ فریقین نے خوراک، توانائی کے تحفظ اور موسمیاتی تبدیلی کے ابھرتے ہوئے چیلنجز پر تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ مشترکہ کمیشن کی مشترکہ صدارت سیکریٹری وزارت اقتصادی امور ڈاکٹر کاظم نیاز اور ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر برائے ایشیا اور پیسفک یورپی ایکسٹرنل ایکشن سروس پاولا پامپالونی نے کی۔Dec 13, 2024 12:46 PMخبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق بحق ایکسپریس میڈیا گروپ محفوظ ہیں۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
وزیراعظم کی فرانسیسی صدر سے ریاض میں ملاقات، پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوتدونوں رہنماؤں کا دو طرفہ تعلقات پر اظہار اطمینان، سیاسی، اقتصادی، تجارتی اور سرمایہ کاری میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
مزید پڑھ »
نیتن یاہو کے وارنٹ جاری کرنے کے عدالتی فیصلے کا احترام کرنا چاہیے، یورپی یونینجوزیف بوریل نے کہا کہ عدالتی فیصلے کا نفاذ یورپی یونین کے تمام ممالک پر لازم ہے۔
مزید پڑھ »
عالمی عدالت کے وارنٹس پر عملدرآمد کے پابند ہیں، رہنما یورپی یونینیورپی یونین کی تمام ریاستیں عالمی عدالت کے کنونشن پر دستخط کرچکی ہیں لہٰذا اس کے فیصلے پر اپنی مرضی نہیں کرسکتے، بوریل
مزید پڑھ »
آکسفورڈ یونین میں’آزاد ریاست کشمیر‘ پر مباحثے کیخلاف ہندوتوا کے حامیوں کا احتجاجآکسفورڈ یونین میں’آزاد ریاست کشمیر‘ پر مباحثے کیخلاف ہندوتوا کے حامیوں کا احتجاج
مزید پڑھ »
بچے اور نوجوان موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں، مراد علی شاہوزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا اقوام متحدہ کی موسمیاتی تبدیلی کانفرنس (COP29) سے خطاب
مزید پڑھ »
پاکستان کا سلامتی کونسل میں غزہ جنگ بندی کی قرارداد ویٹو کرنے پر اظہار افسوسپاکستان کا افغانستان میں دہشت گرد گروپس کی بیرونی حمایت پر تشویش کا اظہار
مزید پڑھ »