چوہدری نثار کا لندن پہنچنے کے بعد اہم بیان سامنے آگیا مزید پڑھیں: ARYNewsUrdu
لندن: مسلم لیگ ن کے سابق رہنما اور سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار برطانوی دارالحکومت پہنچ گئے۔
اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق ایئرپورٹ پر میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ ’اپنے علاج معالجے کے لیے لندن آیا ہوں، شہباز شریف یا نوازشریف سے ملاقات کا کوئی امکان نہیں ہے‘۔ اُن کا کہنا تھا کہ ’قومی حکومت ہویا پھر تبدیلی آئے، ملک میں موجود سیاسی عدم استحکام، معاشی بحران کو ختم ہوناچاہیے، اس حق میں ہوں کہ موجودہ صورت حال سے نکلنے کے لیے سیاسی جماعت مذاکرات کریں‘۔یاد رہے کہ چوہدری نثار پی آئی اے کی فلائٹ پی کے 785 سے لاہور سے لندن روانہ ہوئے، سیاسی مبصرین کا ماننا تھا کہ سابق وفاقی وزیر داخلہ لندن میں اہم ملاقاتیں کریں گے اور وہ شریف خاندان سے بھی ملاقات کریں گے۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے نوازشریف کے خلاف پاناما کیس کا فیصلہ آنے کے بعد چوہدری نثار نے مسلم لیگ ن سے کنارہ کشی اختیار کرلی تھی، انہوں نے 2018 کے عام انتخابات میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 59 ، این اے 63 سے بطور آزاد امیدوار الیکشن لڑا مگر انہیں تحریک انصاف کے امیدوار نے شکست دے دی تھی۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
چوہدری نثار دراصل کب اور کیوں لندن جارہے ہیں؟ قریبی ذرائع نے اندر کی بات بتادیاسلام آباد (آئی این پی ) سینئر سیاستدان چوہدری نثار علی خان منگل کو برطانیہ روانہ ہوں گے
مزید پڑھ »
چودھری نثار طبی معائنے کے لیے آج برطانیہ جائینگے
مزید پڑھ »
فواد چوہدری کا وزیراعظم سے مولانا فضل الرحمان کے خلاف غداری کا مقدمہ چلانے کامطالبہاسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ
مزید پڑھ »
چوہدری نثار اور نوازشریف کے درمیان صلح کیلئے ایک اور شخصیت متحرک، سابق وزیرداخلہ کی رواں ہفتے بیرون ملک روانگی متوقعاسلام آباد (ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور سینئر سیاستدان چودھری نثار کے
مزید پڑھ »
فواد چوہدری نے علی محمد خان کا گلا دبوچ لیا، تصویر وائرلاسلام آباد (آئی این پی ) وفاقی وزیرسائنس و ٹیکنالوجی فواد چویدری کی وزیر پارلیمانی امور
مزید پڑھ »