کراچی میں مذہبی جماعت کی جانب سے 13 مقامات پر ہو रहे احتجاجی دھرنوں کی وجہ سے شہر کے ٹریفک کا نظام بری طرح سے متاثر ہے۔
کراچی میں 13 مقامات پر مذہبی جماعت کا دھرنا تیسرے روز بھی جاری، ٹریفک کا نظام بری طرح سے متاثر شہر قائد میں مذہبی جماعت کی جانب سے شہر کے 13 مقامات پر احتجاجی دھرنا تیسرے روز بھی جاری رہا، جس کے باعث ٹریفک کا نظام بری طرح سے درہم برہم رہا۔ تفصیلات کے مطابق مذہبی جماعت کی جانب سے سب سے پہلے نمائش چورنگی پر دھرنا دیا گیا تھا، جمعرات کی شب شارع فیصل سمیت کئی مقامات پر احتجاجی دھرنوں کی تعداد بڑھادی گئی اور جمعے کو دھرنوں کی تعداد 13 تک پہنچ گئی جو اب تک جاری رہیں۔ جن مقامات پر دھرنے دیے گئے ہیں
ان میں نمائش چورنگی، ابو الحسن اصفانی روڈ عباس ٹاؤن، نارتھ ناظم آباد فائیو اسٹار چورنگی، سمامہ شاپنگ سینٹر یونیورسٹی روڈ، شارع فیصل کالا چھپرا، ملیر 15 پل، انچولی شارع پاکستان، گلستان جوہر کامران چورنگی، ناظم آباد ایک نمبر، نیشنل ہائی وے ٹائون شپ، نارتھ کراچی پاور ہاؤس چورنگی اور سرجانی ٹائون شمس الدین عظیمی روڈ شامل ہیں۔ شہر کی اہم اور مصروف شاہراہوں پر احتجاجی دھرنوں کی وجہ سے ٹریفک کا نظام درھم برہم ہوکر رہ گیا، ان علاقوں کی طرف سفر کرنے والے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ ٹریفک پولیس کی جانب سے متبادل راستے فراہم تو کیے اسکے باوجود ٹریفک جام ہے
KARACHI PROTEST TRAFFIC JAM CITY NEWS
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
کراچی میں پارا چنار واقعے کیخلاف مذہبی جماعت کا احتجاج، متعدد سڑکیں ٹریفک کیلئے بندکراچی کے 13 مقامات پر مذہبی جماعت کا دھرنا جاری ہے جس کی وجہ سے ٹریفک معطل ہے اور شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
مزید پڑھ »
کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران ٹریفک حادثات میں 10 افراد جان سےگئےکراچی میں رواں سال اب تک مختلف ٹریفک حادثات میں 479 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں
مزید پڑھ »
کراچی میں 13 مقامات پر دھرنے جاری، ٹریفک بندکراچی میں کئی مقامات پر دھرنے جاری ہیں جس کے باعث ٹریفک بند ہے۔ نمائش چورنگی پر مرکزی دھرنا دیا گیا ہے جبکہ شارع فیصل کالا چھپرا کے سامنے دونوں سڑکیں دھرنے کی وجہ سے بند ہیں۔
مزید پڑھ »
پاراچنار مرکزی شاہراہ کو بند ہوئے 79 دن گزرگئے، کراچی میں بھی دھرنے، ٹریفک پلان جاریٹریفک پولیس کے مطابق پارا چنار صورتحال پرمختلف مقامات پر احتجاجی مظاہرے جاری ہیں
مزید پڑھ »
کراچی، مذہبی جماعت کے احتجاجی دھرنے نے ٹریفک پولیس کی ناقص کارکردگی کا پول کھول دیابدترین ٹریفک جام کی وجہ سے اور ٹریفک کا نظام درہم برہم ہونے سے شہری بری طرح سے رل گئے
مزید پڑھ »
کراچی: عائشہ منزل پر بس کی موٹرسائیکل کو ٹکر سے خاتون جاں بحق، مشتعل مظاہرین نے بس نذر آتش کردیکراچی میں گزشتہ رات سے اب تک مختلف ٹریفک حادثات میں ایک خاتون جاں بحق جبکہ 7 افراد زخمی ہوئے۔
مزید پڑھ »