کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر تین بچوں کا باپ قتل

پاکستان خبریں خبریں

کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر تین بچوں کا باپ قتل
پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات
  • 📰 ExpressNewsPK
  • ⏱ Reading Time:
  • 71 sec. here
  • 3 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 32%
  • Publisher: 53%

رواں سال اسٹریٹ کرائم میں جاں بحق شہریوں کی تعداد 100 ہوگئی

پولیس حکام کے جرائم میں کمی کے دعوؤں کے باوجود رواں سال مسلح ڈکیتوں کے ہاتھوں قتل ہونے والے معصوم شہریوں کی تعداد 100 ہوگئی۔

پیرکی علی الصبح پیرآباد تھانے کے علاقے اورنگی ٹاؤن نمبر چار ہزارہ چوک کے قریب ڈاکوؤں کی فاٸرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی، مقتول کی شناٰخت 45 سال فیاض احمد ولد صاحب زادہ کے نام سے کی گئی جو اورنگی ٹاؤن ہزارہ چوک جاپانی بلڈنگ کے قریب کا رہائشی اور تین بچوں کا باپ تھا۔

ایس ایچ او پیرآباد امتیاز میر نے ایکسپریس کو بتایا کہ مقتول فیاض احمد سائٹ ایریا کی فیکٹری میں ملازمت کرتا تھا اور فائرنگ کا واقعہ ڈکیتی مزاحمت پر پیش آیا، مقتول گھر سے نکل کر فیکٹری جا رہا تھا کہ موٹر سائیکل سوار 2 نامعلوم مسلح ملزمان نے لوٹ مار کی کوشش کی، مقتول نے مزاحمت کی تو ملزمان نے گولی چلا دی، فائرنگ کے بعد ملزمان لوٹے بغیر ہی فرار ہوگئے۔

جاٸے وقوع سے پستول کا ایک خول ملا ہے جسے پولیس نے اپنے قبضے میں لے لیا ہے جبکہ پولیس ارد گرد لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج حاصل کررہی ہے تاکہ واردات میں ملوث ملزمان کا سراغ لگایا جاسکے، قانونی کاررواٸی کے بعد مقتول کی لاش ورثا کے حوالے کردی گئی۔ مقتول فیاض احمد کے بڑے بھائی نے بتایا کہ انہیں بھائی کے قتل کی اطلاع صبح ساڑھے 6 بجے ملی تھی، تدفین کے بعد قانونی کارروائی کریں گے اور جو بھی اس واقعے میں ملوث ہوا اسے سخت سزا دلوائیں گے، انہوں نے بتایا کہ علاقے میں لوٹ مار کی وارداتیں عام ہیں اور اس سے قبل بھی کئی وارداتیں رونما ہوچکی ہیں۔Nov 09, 2024 04:05 PMخبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق بحق ایکسپریس میڈیا گروپ محفوظ...

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

ExpressNewsPK /  🏆 13. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

کراچی: بیمار بیٹی کیلئے زیورات بیچ کر آنے والا شہری ڈکیتی مزاحمت پر قتلکراچی: بیمار بیٹی کیلئے زیورات بیچ کر آنے والا شہری ڈکیتی مزاحمت پر قتلفرحان میڈیسن کمپنی میں ملازم تھا، بیٹی کی بیماری کے بعد مالی مشکلات کا شکار ہوگیا تھا
مزید پڑھ »

کراچی میں فٹبال کوچ کی گولی لگی لاش ملیکراچی میں فٹبال کوچ کی گولی لگی لاش ملیمقتول 3 بچوں کا باپ تھا
مزید پڑھ »

کراچی: فائرنگ کے مختلف واقعات میں 3 افراد زخمیکراچی: فائرنگ کے مختلف واقعات میں 3 افراد زخمیکورنگی کے علاقے ڈھائی نمبر میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں نے 17 سالہ حاشر کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا
مزید پڑھ »

’عصا السنوار‘، اس نئی ضرب المثل کا مطلب کیا ہے؟’عصا السنوار‘، اس نئی ضرب المثل کا مطلب کیا ہے؟یحییٰ سنوار کا ڈرون پر چھڑی پھینکنا جہاں مزاحمت کا استعارہ بن گیا وہیں اس سے عربی کا ایک ضرب المثل ’عصا السنوار‘ بھی وجود میں آگیا ہے۔
مزید پڑھ »

کراچی میں آٹوپارٹس کے تاجر کا قتل، سی سی ٹی وی منظر عام پر آگئیکراچی میں آٹوپارٹس کے تاجر کا قتل، سی سی ٹی وی منظر عام پر آگئیواقعہ بظاہر ڈکیتی مزاحمت کا معلوم نہیں ہوتا، مقتول کے اہل خانہ تحقیقات کے لیے تعاون نہیں کر رہے: پولیس
مزید پڑھ »

زیادہ درجہ حرارت حمل کیلئے نقصان دہ قرارزیادہ درجہ حرارت حمل کیلئے نقصان دہ قرارگرم موسم میں بچوں کا پیدائش کے وقت کم وزن ہونے کا زیادہ امکان ہوتا ہے
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-04-23 02:34:50