کراچی بورڈز میں سالانہ امتحانات 2025 میں ای مارکنگ کا تجربہ

تعلیمی خبریں

کراچی بورڈز میں سالانہ امتحانات 2025 میں ای مارکنگ کا تجربہ
ای مارکنگمتمرکز امتحانمتعلقہ امتحان
  • 📰 ExpressNewsPK
  • ⏱ Reading Time:
  • 56 sec. here
  • 8 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 47%
  • Publisher: 53%

کراچی کے دونوں تعلیمی بورڈز، ثانوی تعلیمی بورڈ اور اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے 2025 میں سالانہ امتحانات میں متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہے، یہ فیصلہ ایک ٹریننگ ورکشاپ کے بعد عمل میں لایا جائے گا۔

کراچی کے دونوں تعلیمی بورڈز، ثانوی تعلیمی بورڈ اور اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی، نے رواں سیشن کے سالانہ امتحانات 2025 کے امتحانی پرچے اور ان کی اسسمنٹ (جانچ) ای مارکنگ کے تحت کرنے کا حتمی فیصلہ کرلیا، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کی سطح پر ای مارکنگ کی تیاریاں شروع کردی گئیں۔ یہ فیصلہ فیڈرل بورڈ اسلام آباد میں گزشتہ ہفتے ای مارکنگ کی منعقدہ ایک ٹریننگ ورکشاپ کے بعد سامنے آیا ہے جس میں میٹرک بورڈ کراچی اور انٹرمیڈیٹ بورڈ کراچی کے ناظمین امتحانات ظہیر الدین بھٹو اور زرینہ چوہدری شریک ہوئی تھیں۔ واضح رہے

کہ فیصلے کے تحت میٹرک اور انٹر بورڈ آزمائشی طور پر سالانہ امتحانات 2025 میں نویں اور گیارہویں جماعتوں میں ای مارکنگ کا تجربہ کریں گے، میٹرک بورڈ نویں جماعت سائنس فیکلٹی کے حیاتیات (biology) اور کمپیوٹر سائنس کے پرچوں جبکہ انٹر بورڈ سائنس جنرل فیکلٹی کے ریاضی کے پرچے میں ای مارکنگ کرے گا۔ میٹرک بورڈ کراچی کے چیئرمین شرف علی شاہ نے 'ایکسپریس' سے گفتگو کرتے ہوئے ای مارکنگ کرائے جانے کی تصدیق کی ان کا کہنا تھا کہ چونکہ ای مارکنگ حکومت سندھ کا فیصلہ تھا لہذا ہم اس پر عملدرآمد کریں گے اس سلسلے میں تیاریاں شروع کردی ہیں۔ ای مارکنگ کے لیے عام امتحانی کاپیوں سے مختلف امتحانی کاپیاں چھپوانے جارہے ہیں جبکہ ہمارا ارادہ ہے کہ اس سلسلے میں طلبہ کی آگہی کے لیے محدود پیمانے پر mock exams بھی کرائیں تاکہ طلبہ کو یہ معلوم ہو کہ سالانہ امتحانات میں ای مارکنگ سے متعلق امتحانی کاپی پر کیسے رائٹنگ کرنی ہے۔ چیئرمین بورڈ نے حکومت سندھ کی جانب سے ایک مارکنگ کے لئے محدود پیمانے پر بھجوائی گئی مشینری کا شکوہ کیا، ان کہنا تھا کہ کراچی میں ہر سال میٹرک کے امتحانات میں 4 لاکھ کے قریب طلبہ شریک ہوتے ہیں جن کی لاکھوں آنسر اسکرپٹ ہوتی ہیں ایک اسکینراور ایک پرنٹر سے ہم ای مارکنگ بھی محدود پیمانے پر ہی کرسکتے ہیں

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

ExpressNewsPK /  🏆 13. in PK

ای مارکنگ متمرکز امتحان متعلقہ امتحان کراچی بورڈز سنوہی امتحان 2025

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

کراچی کے تعلیمی بورڈز میں ای مارکنگ کا اجراکراچی کے تعلیمی بورڈز میں ای مارکنگ کا اجراکراچی کے دونوں تعلیمی بورڈز، ثانوی تعلیمی بورڈ اور اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی، نے رواں سیشن کے سالانہ امتحانات 2025 کے امتحانی پرچے اور ان کی اسسمنٹ (جانچ) ای مارکنگ کے تحت کرنے کا حتمی فیصلہ کرلیا ہے۔
مزید پڑھ »

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کیلئے دلچسپ صورتحال، پاکستان کی پوزیشن کیا ہے؟ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کیلئے دلچسپ صورتحال، پاکستان کی پوزیشن کیا ہے؟ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل جون 2025 میں کھیلا جانا ہے
مزید پڑھ »

انٹرنیٹ سست، صارفین پریشان، معیشت کو یومیہ اربوں کا نقصانانٹرنیٹ سست، صارفین پریشان، معیشت کو یومیہ اربوں کا نقصانڈیجیٹل معیشت کے دور میں انٹرنیٹ کی بندش سے ای کامرس کا شعبہ شدید متاثرہوا ہے
مزید پڑھ »

بشار الاسد حکومت کا خاتمہ اور یورپ کی تباہی؛ بابا وانگا کی پیشن گوئی کیا تھیبشار الاسد حکومت کا خاتمہ اور یورپ کی تباہی؛ بابا وانگا کی پیشن گوئی کیا تھی2025 میں شام تباہ اور یورپ میں تباہ کن جنگ ہوگی
مزید پڑھ »

پاکستان-یورپی یونین مشترکہ کمیشن کا موسمیاتی تبدیلی سمیت دیگرمعاملات پر تعاون پر اتفاقپاکستان-یورپی یونین مشترکہ کمیشن کا موسمیاتی تبدیلی سمیت دیگرمعاملات پر تعاون پر اتفاقیورپی یونین پاکستان جوائنٹ کمیشن کا اگلا اجلاس 2025 میں برسلز میں منعقد کرنے پر اتفاق کیا گیا
مزید پڑھ »

موجودہ حکومت کے ابتدائی 8 ماہ میں بھارت سے درآمدات میں چوتھی بار اضافہموجودہ حکومت کے ابتدائی 8 ماہ میں بھارت سے درآمدات میں چوتھی بار اضافہاکتوبر2024 میں بھارت سے سالانہ بنیاد پر درآمدات میں 46 فیصد کا اضافہ ہوا، ذرائع وزارت تجارت
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-02-21 00:14:27