مون سون کا ایک اور سسٹم مشرقی سندھ میں 10 یا 11 اگست کوبھارتی راجستھان سے داخل ہوسکتا ہے: سردار سرفراز
/ اسکرین گریبکراچی کے مختلف علاقوں میں بارش تھم گئی لیکن رات بارش کے بعد شہر کی مختلف سڑکوں پر بارش کا پانی جمع ہوگیا، اکثر مقامات سے پانی کی نکاسی کردی گئی ہے جب کہ کچھ جگہوں پر پانی ابھی تک موجود ہے۔روہڑی کینال، بیگاری کینال اور بمبلی مائینر میں شگاف پڑنے سے نہری پانی دیہاتوں میں داخل ہو گیا، سینکڑوں ایکڑ پر کھڑی فصلیں متاثر
اورنگی ٹاؤن،ناظم آباد،نارتھ ناظم آباد ،لیاقت آباد میں بارش کا پانی تاحال جمع ہے، نیپا چورنگی بھی ڈوب گئی، ماڈل کالونی،قائد آباد، ملیر 15، کالا بورڈ، پر بھی بارش کا پانی جمع ہے ، ان علاقوں میں نکاسی آب کی کوششیں جاری ہے، حسن اسکوائر سے لیاقت آباد جانے والی سڑک پر گڑھا پڑ گیا جس کے باعث سڑک بند کردی گئی ہے اور ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ بارش کا سبب بننے والاہواکاکم دباؤ مغربی سندھ کے قریب ہے،شہر میں دن بھر اور رات میں وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے جب کہ کل...
سردار سرفراز کے مطابق مون سون کا ایک اور سسٹم مشرقی سندھ میں 10 یا 11 اگست کوبھارتی راجستھان سے داخل ہوسکتا ہے، اس سسٹم کے زیر اثر شہر میں 12 یا13 اگست کو بارش کا امکان رہے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ رات 8 سے آج صبح 8 بجے تک سب سے زیادہ بارش ناظم آباد میں 76.5 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ اس کے علاوہ سرجانی میں 72.4 ، قائدآباد 61 ، ملیر ہالٹ 54.1 ، گلستان جوہر 39.6، فیصل بیس 37، اولڈ ائیرپورٹ 49.4 ، جناح ٹرمینل 42.2 اوراورنگی ٹاؤن میں 42 ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی۔
اس کے علاوہ گلشن حدید میں 35،نارتھ کراچی 34، ابراہیم حیدری 13، گلشن معمار 12،کیماڑی 7، ماڑی پور 5،کورنگی 3.8، ڈی ایچ اے اور صدر میں 2،2 ملی میٹر بارش ہوئی۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
کراچی میں گزشتہ 24گھنٹوں میں سب سے زیادہ بارش کہاں ہوئی؟گڈاپ میں 5.3، اولڈ ائیرپورٹ 4.8، حسن اسکوائر 3.5، جناح ٹرمینل،گلشن حدید، سرجانی 3 ا ور ناظم آباد میں 2.5 ملی میٹر بارش ہوئی
مزید پڑھ »
کراچی کے کس علاقے میں آج سب سے زیادہ بارش ہوئی؟دوپہر میں کراچی کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں معتدل شدت کی بارش ہوئی۔
مزید پڑھ »
لاہور میں 357 ملی میٹر کی بارش نے 44 سالہ ریکارڈ توڑ دیا، اسپتال پانی سے بھرگئے44 سالوں میں آج سب سے زیادہ بارش ائیرپورٹ پر 357 ملی میٹر جب کہ نشتر ٹاؤن میں 299 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی: واسا
مزید پڑھ »
کراچی میں آج ہلکی بارش کا امکان، 20 جولائی کے بعد تیز بارش کی پیشگوئیشام سے سمندری ہوائیں بحال ہونا شروع ہو جائیں گی، آئندہ تین سے چار روز شہرکا موسم بہتر رہے گا: چیف میٹرولوجسٹ
مزید پڑھ »
پنجاب اور آزاد کشمیر میں بارش سے جل تھل لیکن آج کہاں کہاں بارش متوقع ہے؟ ...لاہور (ویب ڈیسک) پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش کے بعد گرمی کا زور ٹوٹ گیا ہے۔ ادھر محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ مون سون ہوائیں آج شام مشرقی سندھ میں داخل ہوں گی جس کے بعد تھرپارکر، عمرکوٹ، سکھر، لاڑکانہ، قمبراورشہداد کوٹ میں بارش کا امکان ہے۔ آج نیوز کے مطابق چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے کہا کہ 8 اور 9 جولائی کو کراچی میں ہلکی بارش کا...
مزید پڑھ »
کراچی میں آج شام سے بارشیں متوقع، 100 ملی میٹر تک بارش کی پیشگوئیکل 30 سے 50 ملی میٹر تک بارش متوقع ہے، بارش کا یہ اسپیل 31 جولائی تک جاری رہےگا: سردار سرفراز
مزید پڑھ »