گزشتہ روز کی بارش کے بعد شہر قائد میں گرمی کی شدت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے
محکمہ موسمیات کے مطابق آج کراچی سمیت سندھ، بلوچستان کے مختلف علاقوں جب کہ اسلام آباد، پنجاب،خیبرپختونخوا اور کشمیر کے بعض مقامات پر آندھی, جھکڑ اور بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد کے چند مقامات اور مضافات میں گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے جب کہ شہر کا درجہ حرارت 36 سے 38ڈگری سینٹی گریڈ تک رہ سکتا ہے۔ کراچی میں گزشتہ روز بارش کے بعد درجہ حرارت میں کمی سے موسم بہتر ہو گیا جب کہ صبح سویرے مطلع ابر آلود رہا، گزشتہ روز کی بارش کے بعد کراچی میں ہوا کی رفتار 8 کلو میٹر اور درجہ حرارت 31ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔
محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ لیکن حبس کی صورتحال برقرار ہے۔ مزید برآں گزشتہ روز ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت سبی میں 48ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جیکب آباد میں 47، دادو، موہن جو دڑو، تربت 46، لاڑکانہ 45، پشاور43، مظفر آباد42، کراچی، حیدر آباد41 ، اسلام آباد، ملتان 40، کوئٹہ، گلگت 38 اور لاہور میں 36 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔آج جیکب آباد اور سبی 53 ڈگری کے ساتھ ملک کے گرم ترین شہر رہے جبکہ سکھر میں درجہ حرارت 52 اور سرگودھا، لاڑکانہ اور نواب شاہ 49 ڈگری رہا۔جمعرات کو شدید گرمی اور حبس کے بعد کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش سے گرمی کاکچھ...
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
ملک کے بیشترشہروں میں آج بھی گرمی کی پیشگوئی، سندھ میں آندھی اور بارش کا امکانگزشتہ روز ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت تر بت میں 48 ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا: محکمہ موسمیات
مزید پڑھ »
محکمہ موسمیات کی ملک بھر میں بارش لیکن کراچی میں گرمی برقرار رہنے کی پیشگوئیآج سے ملک بھر میں یکم جولائی تک بارشوں کی پیشگوئی کردی ہے تاہم کراچی میں اگلے تین روز تک گرمی برقرار رہنے کا امکان ہے: محکمہ موسمیات
مزید پڑھ »
ملک میں چلچلاتی گرمی کے بعد موسم نے کروٹ بدل لیپنجاب، خیبرپختونخوا اور آزاد کشمیر میں آندھی کے ساتھ بارش کے باعث کئی مقامات پر درخت اور بجلی کے پولز اکھڑ گئے
مزید پڑھ »
کراچی میں جولائی کے آغاز سے مون سون بارشوں کے شروع ہونے کا امکانماہرین موسمیات نے 22 اور 23 جون کو کراچی کے چند مقامات پر آندھی اور ہلکی بارش کا بھی امکان ظاہر کیا ہے
مزید پڑھ »
کراچی میں آج پارہ 40 تک جائیگا، جمعہ کو مضافاتی علاقوں میں بارش کا امکانشہر قائد میں جمعرات اور جمعہ کو درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے: محکمہ موسمیات
مزید پڑھ »
وزیراعظم کا پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے 20 پیسے کمی کا اعلانوزیراعظم نے پیٹرول کے ساتھ ڈیزل کی قیمت میں بھی کمی کا اعلان کردیا
مزید پڑھ »