کراچی میں پولیس کے ہاتھوں اغوا اور تاوان کی مبینہ واردات - ایکسپریس اردو

پاکستان خبریں خبریں

کراچی میں پولیس کے ہاتھوں اغوا اور تاوان کی مبینہ واردات - ایکسپریس اردو
پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات
  • 📰 ExpressNewsPK
  • ⏱ Reading Time:
  • 53 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 25%
  • Publisher: 53%

پولیس نے اغوا کرکے رہائی کے بدلے ڈھائی لاکھ روپے وصول کیے، درخواست گزار

سہراب گوٹھ جنت گل ٹاؤن کے رہائشی بہادر گل نے ڈی آئی جی ایسٹ کو درخواست جمع کرائی ہے کہ 2 موٹر سائیکلوں پر سوار سہراب گوٹھ پولیس اہلکاروں نے مبینہ طور پر 29 اور 30 نومبر کی درمیانی شب نیو سبزی منڈی جاتے ہوئے میری گاڑی کو روکا، پھر مجھے اور رشتے دار صمد کو آنکھوں پر پٹی باندھ کر ہمیں پچھلی سیٹ پر بٹھا کر اغوا کر کے لے گئے۔

بہادر گل نے بتایا کہ کچھ فاصلے پر کار کو ایک سنسان علاقے میں لیجا کر روکا اور ہم پر الزام عائد کیا کہ تم منشیات فروش ہو تمھاری گاڑی میں اسلحہ اور منشیات ہے ، 5 لاکھ روپے منگوا کر دو ورنہ تمھیں پولیس مقابلے میں مار دینگے۔ بعدازاں پولیس اہلکار ہمیں سہراب گوٹھ تھانے لے آئے اور اوپری منزل میں بنے ہوئے ایک کمرے میں بند کر دیا۔

درخواست گزار کے مطابق پولیس کے بیٹر حسن نے گھر جا کر والد سے ڈھائی لاکھ روپے لیے اور میرے بہنوئی کو بھی ڈرا دھمکا کر کہا کہ بہادر گل نے تمھارا بھی نام لیا ہے کہ تم غیر قانونی کام میں ساتھ ہو، جس پر اس سے بھی ڈیڑھ لاکھ روپے وصول کیے، بعدازاں حسن تھانے آگیا اور ہمیں تھانے کے پچھلے راستے سے باہر نکال دیا جبکہ میرے ساتھ پکڑے جانے والے صمد سے بھی 22 ہزار روپے لیے اور دھمکی دی کہ اگر کسی کو بتایا کہ تو جان سے مار...

اس حوالے سے ایس ایچ او سہراب گوٹھ عبدالرسول کا کہنا ہے کہ پولیس پر الزام عائد کیا گیا ہے اور جس نے پولیس کے خلاف درخواست دی ہے وہ منشیات فروش ہے۔ جب تھانے دار سے پوچھا گیا کہ اگر وہ منشیات فروش تھے تو پولیس نے کیوں چھوڑا تاہم وہ تسلی بخش جواب نہیں دے سکے اور کہا کہ مزید تحقیقات کر رہے ہیں۔

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

ExpressNewsPK /  🏆 13. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

کراچی: دعا منگی اغوا کے خلاف احتجاج، پولیس کا پیش رفت کا دعویٰ - Pakistan - Dawn Newsکراچی: دعا منگی اغوا کے خلاف احتجاج، پولیس کا پیش رفت کا دعویٰ - Pakistan - Dawn News
مزید پڑھ »

کراچی :پولیس کے روکنے پرگاڑی پر سوار نوجوانوں کی کھلے عام فائرنگکراچی :پولیس کے روکنے پرگاڑی پر سوار نوجوانوں کی کھلے عام فائرنگپولیس کے روکنے پر نوجوانوں کی کھلے عام فائرنگ تفصیلات جانیئے:AajNews AajUpdates
مزید پڑھ »

دعا کے اغوا کے وقت بہن بھی موجود تھیدعا کے اغوا کے وقت بہن بھی موجود تھیدعا کے اغوا کے دوران بہن وہیں موجود تھی تفصیلات جانئے: DailyJang
مزید پڑھ »

کراچی: ڈی ایچ اے میں لڑکی کے اغوا کا معاملہ حل نہیں ہوسکا - Pakistan - Dawn Newsکراچی: ڈی ایچ اے میں لڑکی کے اغوا کا معاملہ حل نہیں ہوسکا - Pakistan - Dawn News
مزید پڑھ »

کراچی: دعا منگی کے اغوا کیخلاف اہلخانہ، دوستوں اور سول سوسائٹی کا مظاہرہکراچی: دعا منگی کے اغوا کیخلاف اہلخانہ، دوستوں اور سول سوسائٹی کا مظاہرہکراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں اغوا ہونے والی جواں سال لڑکی دعا منگی بازیاب نہ ہو سکی۔ اہلخانہ، دوستوں اور سول سوسائٹی نے تین تلوار پر دھرنا دیا۔ احتجاج کے باعث ٹریفک بھی معطل رہی۔
مزید پڑھ »

دعا کے اغوا کی تحقیقات میں پیش رفت ہوئی ہے، ڈی آئی جی ساؤتھدعا کے اغوا کی تحقیقات میں پیش رفت ہوئی ہے، ڈی آئی جی ساؤتھدعا کے اغوا کی تحقیقات میں پیش رفت ہوئی ہے، ڈی آئی جی ساؤتھ تفصیلات جانئے: DailyJang
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-03-28 15:54:31