غذائی اشیا جیسے پنیر کو سیکڑوں برسوں تک محفوظ رکھنا بہت مشکل ہوتا ہے۔
چین کے ایک صحرائی علاقے میں 1990 کی دہائی میں دریافت ہونے والی حنوط شدہ لاشوں کے اوپر سفید کے ذرات ملے تھے۔اب چائنیز اکیڈمی آف سائنسز کے ماہرین نے جدید ترین ٹیکنالوجی سے ان ذرات میں گائے اور بکری کے دودھ کے ڈی این اے کی تصدیق کی ہے۔سائنسدانوں کے مطابق یہ اب تک دریافت ہونے والا پنیر کا قدیم ترین نمونہ ہے۔
انہوں نے بتایا کہ غذائی اشیا جیسے پنیر کو سیکڑوں برسوں تک محفوظ رکھنا بہت مشکل ہوتا ہے اور اسی لیے یہ دریافت بہت اہم ہے۔ تجزیے کے مطابق اس پنیر میں ایسے بیکٹیریا موجود ہیں جو آج بھی تبت اور روس میں تیار کیے جانے والے اس طرح کے پنیر میں موجود ہوتے ہیں۔ان کے خیال میں اس میں جس طرح کا خمیر استعمال ہوا اس سے پنیر کی زندگی بڑھی جبکہ صحرا کے خشک ماحول نے بھی اس حوالے سے کردار ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ تحقیق کے نتائج دنگ کر دینے والے ہیں جس سے معلوم ہوتا ہے کہ 3 ہزار برسوں کے دوران ایک بیکٹیریم کا ارتقا کس طرح ہوا۔
ویسے یہ پہلے سے معلوم ہے کہ انسان 7 ہزار برسوں سے پنیر کھا رہے ہیں مگر اس حوالے سے شواہد نہ ہونے کے برابر ہیں۔سائنسدانوں کو ابھی یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ پنیر کے ذرات لاشوں پر کیوں چھڑکے گئے۔ مگر ان کا کہنا تھا کہ قدیم پنیر پر تحقیق سے ہمیں اپنے آباؤاجداد کی غذا اور ثقافت کو سمجھنے میں مدد ملے گی۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
بوڑھوں کی تعداد میں اضافہ اور پینشن کا بوجھ، چین نے ریٹائرمنٹ کی عمر میں اضافہ کردیاچین میں ریٹائرمنٹ کی موجودہ عمر دنیا میں سب سے کم ہے۔
مزید پڑھ »
زیادہ بیٹھے رہنا جلد موت کا خطرہ بڑھا دیتا ہےتحقیق میں ہزاروں شرکا کے اعداد و شمار کا جائزہ لیا گیا
مزید پڑھ »
داخلی سیاست میں مداخلت، ہونڈراس کا امریکا سے 100 سال پرانا معاہدہ ختم کرنیکا اعلانہونڈراس کی وزیر خارجہ نے سوشل میڈیا پر امریکا سے قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ ختم کرنے سے متعلق آگاہ کرنے کا خط شیئر کیا
مزید پڑھ »
شنگھائی میں 7 دہائیوں کا طاقتور ترین طوفان، ہزاروں درخت اکھڑ گئے، سیکڑوں پروازیں منسوخطوفان سے بچاؤ کے لیے تقریباً 4 لاکھ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا اور مشرقی چین میں طوفانی ہواؤں، شدید بارش اور ساحلی سیلاب کی ریڈ وارننگ بھی جاری کر دی گئی ہے
مزید پڑھ »
اٹلی میں 2 ہزار سال قبل کے سکے دریافتدریافت کا مقام تین رومن مجسموں کے سروں کے قریب ہے جو چند سال پہلے دریافت ہوئے تھے
مزید پڑھ »
گوگل میپس پر براؤزنگ کے دوران ایک شخص نے پراسرار اسٹرکچر دریافت کرلیااس شخص نے ممکنہ طور پر زمانہ قدیم میں سیارچے کے ٹکڑاؤ سے بننے والے ایک گڑھے کو دریافت کیا۔
مزید پڑھ »