پاکستان کی میگا ہٹ فلم ' دی لیجنڈ آف مولا جٹ' بھارت میں ریلیز نہیں ہونے دی جائے گی، ہندوانتہا پسند تنظیم کی دھمکی
آئینی ترامیم پر اتفاق رائے کی کوشش کررہے ہیں ، بیرسٹر عقیلاگست 2024: ترسیلات زر میں40 فیصد اضافہ ریکارڈاسرائیل کے جنگی طیاروں کا جنوبی لبنان پر حملہگوادر میں بحری اڈہ بنانے کیلیے چین کیساتھ خفیہ سمجھوتے کا دعویٰ بے بنیاد، دفتر خارجہپاکستان کی میگا ہٹ فلم ' دی لیجنڈ آف مولا جٹ' بھارت میں ریلیز نہیں ہونے دی جائے گی، ہندوانتہا پسند تنظیم کی دھمکیہندو انتہاپسندوں نے پاکستان کی کامیاب ترین فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ کی بھارت میں ریلیز رکوانے کی دھمکی دے...
بھارتی میڈیا کے مطابق ہندو انتہاپسند جماعت نو نریمان سینا نے دھمکی دی ہے کہ بھارت میں پاکستانی فلموں کو ریلیز نہیں ہونے دیا جائے گا اور پاکستانی اداکاروں کو بھارتی فلموں میں کام کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ نونریمان سینا کے رہنما امیا کوپکر نے دھمکی آمیز بیان میں کہا کہ اداکار فواد خان کوپسند کرنے والے بھارتی غدار ہیں۔ بھارتی فلم کمپنی کا پاکستانی فلم بھارت میں ریلیز کرنے کا اعلان اشتعال انگیز ہے۔ ہمارے رہنما راج ٹھاکرے کا حکم ہے کہ پاکستانی فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ کو بھارت میں ریلیز نہ ہونے دیا جائے اور ہم ان کے حکم پر عمل کریں گے۔راج ٹھاکرے پاکستان اور مسلمان دشمن بال ٹھاکرے کا بھتیجا ہے۔
فواد خان، ماہرہ خان، حمزہ علی عباسی اور حمائمہ ملک کی اسٹار کاسٹ پر مشتمل پاکستان کی کامیاب ترین فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ 2 اکتوبر سے بھارتی سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔ فواد خان کی 2022 میں ریلیز ہونے والی فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ 1979 میں ریلیز ہونے والی ہٹ فلم مولاجٹ کا ری میک ہے۔خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق بحق ایکسپریس میڈیا گروپ محفوظ...
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
عمران خان کی بطور چانسلر نامزدگی آکسفورڈ کی خواتین کی توہین ہے، برطانوی میڈیابرطانوی اخبار گارجین نے سابق وزیراعظم عمران خان کو طالبان دوست قرار دے دیا
مزید پڑھ »
بھارتی اداکار پر دبئی میں خاتون کیساتھ جنسی زیادتی کا الزام، مقدمہ درجاداکار نے خاتون الزام کو بےبنیاد اور جھوٹا قرار دے دیا
مزید پڑھ »
حبا بخاری اور آریز احمد نے حمل کی خبروں پر خاموشی توڑ دیفنکار جوڑی نے نادیہ خان کو کرارا جواب دے دیا
مزید پڑھ »
رانا ثناء نے عمران خان اور پی ٹی آئی کو اسرائیلی سیاسی برانڈ قرار دے دیااسرائیل ٹائمز نے پاکستان میں 'انقلاب' اور 'تبدیلی' لانے کی حقیقت کھول دی ہے، مشیر وزیراعظم
مزید پڑھ »
بھارت کی سب سے بڑی ایکسپریس وے پر پڑنے والے گڑھے کا ذمہ دار چوہے قرارسڑک تیار کرنے والی کمپنی نے خود کو مینیجر قرار دینے والے ملازم کو نوکری سے فارغ کر دیا: بھارتی میڈیا
مزید پڑھ »
دہلی کا نیا وزیراعلیٰ کون ہوگا؟ عام آدمی پارٹی نے اعلان کردیااروند کجریوال نے لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینا سے ملاقات کے بعد اپنے منصب سے استعفیٰ دے دیا ہے: بھارتی میڈیا
مزید پڑھ »