ملتان: نیب نے 39 اشتہاری ملزمان کی فہرست ایئر پورٹس کو ارسال کر دی مکمل تفصیل جانیے:
ملتان: نیب ملتان نے کرپشن کے مختلف کیسز میں عدالتی اشتہاری 39 ملزمان کی گرفتاری کے لیے ان کے ناموں کی فہرست ملک بھر کے امیگریشن دفاتر کو بھجوا دی۔
نیب ملتان نے 39 ایسے ملزمان کی فہرست پاکستان کے تمام انٹرنشنل ائیرپورٹس پر تعینات امیگریشن حکام کو بھجوا دی ہے جو کرپشن کے خلاف کیسز میں نیب کو مطلوب ہیں اور نیب ملتان ابھی تک انہیں گرفتار نہیں کر سکی۔ فہرست میں شامل ملزمان کی کسی بھی ائیر پورٹ پر آمد یا روانگی پر انہیں فوری گرفتار کرنے کی درخواست بھی کی گئی ہے۔
دنیا نیوز کو موصول ہونے والی فہرست کے مطابق نیب ملتان نے جناح ائیر پورٹ کراچی، علامہ اقبال انٹرنیشل ائیرپور ٹ لاہور، باچا خان انٹرنیشنل ائیرپورٹ پشاور، فیصل آباد انٹرنیشنل ائیر پورٹ، ملتان ائیر پورٹ، کوئٹہ انٹرنیشنل ائیرپورٹ، سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر تعینات امیگریشن دفاتر کو ملزمان کی فہرست بھجوائی جن کے گرفتاری کے وارنٹ بھی جاری ہو چکے ہیں لیکن ان کی گرفتاری ابھی تک عمل میں نہیں لائی جا سکی...
نیب ملتان نے ان تمام ملزمان کے نام اور شناختی کارڈ کی فہرست امیگریشن حکام کو بھجوا دی ہے اور یہ درخواست کی گئی ہے کہ وہ ملک کے کسی بھی ائیرپورٹ پر بیرون ملک سے آئے یا ملک سے باہر جانے کی کوشش کریں انہیں گرفتار کر کہ نیب حکام کو آگاہ کر دیا جائے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
Roznama Dunya News: پاکستان:-موٹر ویز اور ہائی ویز پر...
مزید پڑھ »
Roznama Dunya News: پاکستان:-گرفتاری کا خدشہ، قائم...
مزید پڑھ »
Roznama Dunya News: پاکستان:-پہلے اکنامک زون کا...
مزید پڑھ »
Roznama Dunya News: کرکٹ:-پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز...
مزید پڑھ »
Roznama Dunya News: پاکستان:-وزیراعظم سے وزیراعلیٰ...
مزید پڑھ »