’ملک ریاض سے لی گئی رقم سپریم کورٹ میں جمع ہو گی‘

پاکستان خبریں خبریں

’ملک ریاض سے لی گئی رقم سپریم کورٹ میں جمع ہو گی‘
پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات
  • 📰 BBCUrdu
  • ⏱ Reading Time:
  • 68 sec. here
  • 3 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 30%
  • Publisher: 59%

ملک ریاض: 190 ملین پاؤنڈ سپریم کورٹ میں جمع ہوں گے: بیرسٹر شہزاد اکبر

ملک ریاض سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال پر شہزاد اکبر نے کہا ’ہماری طرف سے ایک پریس ریلیز آ گئی تھی۔ یہ 28 ارب روپے بنتے ہیں۔‘

’ہم برطانوی حکومت اور این سی اے کے شکر گزار ہیں کہ انھوں نے اس کیس کو اتنے کم وقت میں منطقی انجام تک پہنچایا۔‘ ان کا کہنا تھا ’یہ پیسے عدالت میں جمع ہوں گے اور ہم نے عدالت سے مانگے ہوئے بھی ہیں کہ یہ پیسے سندھ کو نہیں ملنے چائیں، وفاق کو ملنے چائیں۔‘پاکستان کی سپریم کورٹ کے رجسٹرار عارف ارباب نے بی بی سی کو بتایا کہ نیشنل بینک سے انھیں یہ پیغام ملا ہے کہ وہ سپریم کورٹ کے اس اکاؤنٹ میں پیسہ جمع کرانا چاہتے ہیں جو ملک ریاض سے 460 بلین روپے کی ریکوری سے متعلق کھولا گیا تھا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بی بی سی کی تحقیقات کے دوران برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی اور پاکستانی حکام دونوں نے اس بات کی تصدیق کی تھی کہ لندن میں ملک ریاض سے ایک تصفیے کے نتیجے میں ملنے والی کروڑوں پاؤنڈ کی رقم ریاستِ پاکستان کو منتقل کر دی گئی ہے۔ بی بی سی اردو نے جب ملک ریاض کے ترجمان کرنل ریٹائرڈ خلیل الرحمان سے اس سلسلے میں رابطہ کیا تو ان کا کہنا تھا کہ اس معاملے پر ملک ریاض کی جانب سے ٹوئٹر پر اپنا موقف دے دیا گیا ہے۔

بحریہ ٹاؤن کے وکیل علی ظفر کے مطابق 460 ارب روپے کی یہ رقم سپریم کورٹ کے اکاونٹ میں جمع کروائی جائے گی اور اس کے بعد سپریم کورٹ کوئی لائحہ عمل تیار کرے گی کہ اس رقم کا کیا جائے جو کہ تفصیلی فیصلے میں ہی واضح ہو گا۔گذشتہ برس چار مئی کو پاکستان کی سپریم کورٹ نے اپنے اکثریتی فیصلے میں کراچی میں بحریہ ٹاؤن کی اراضی سے متعلق درخواستوں پر فیصلہ سناتے ہوئے بحریہ ٹاؤن کو سرکاری زمین کی الاٹمنٹ کو غیر قانونی قرار دے دیا...

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

BBCUrdu /  🏆 11. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

کولیسٹرول کے بر وقت علاج سے دل کے عارضہ سے محفوظ رہا جا سکتا ہے، ماہرینکولیسٹرول کے بر وقت علاج سے دل کے عارضہ سے محفوظ رہا جا سکتا ہے، ماہرینکولیسٹرول کے بر وقت علاج سے دل کے عارضہ سے محفوظ رہا جا سکتا ہے، ماہرین Cholesterol Treatment Heart Diseases
مزید پڑھ »

برطانیہ:نیشنل کرائم ایجنسی ملک ریاض سے 19 کروڑ پاؤنڈ کے تصفیے پر رضامند - Dawn News
مزید پڑھ »

ملک ریاض سے 19 کروڑ پاؤنڈز کی برآمدگی کابینہ اجلاس میں موضوع بحث - Pakistan - Dawn News
مزید پڑھ »

ملک ریاض سے 19 کروڑ پاؤنڈز کی برآمدگی کابینہ اجلاس میں موضوع بحث - Pakistan - Dawn News
مزید پڑھ »

ملک ریاض سے وصول کیے گئے کروڑوں پاؤنڈ پاکستان کو منتقلملک ریاض سے وصول کیے گئے کروڑوں پاؤنڈ پاکستان کو منتقلبرطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی اور پاکستانی حکام دونوں نے اس بات کی تصدیق کر دی ہے کہ لندن میں ملک ریاض سے ایک تصفیے کے نتیجے میں ملنے والی کروڑوں پاؤنڈ کی رقم ریاستِ پاکستان کو منتقل کر دی گئی ہے۔
مزید پڑھ »

شہزاداکبر کا ملک ریاض کیس کی تفصیلات بتانے سے گریزشہزاداکبر کا ملک ریاض کیس کی تفصیلات بتانے سے گریزیہ سوال اہم نہیں ہے کہ پیسہ باہر کیسے گیا بلکہ اہمیت اس بات کی ہے کہ ہم نے اپنا پیسہ واپس وصول کرلیا ہے، شہزاد اکبر SamaaTV
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-04-07 18:05:47