تھرڈ ورلڈ ملکوں کی قسمت میں لکھ دیا گیا ہے کہ ان کو ایسے لیڈر ملیں گے جو انہیں آسانی سے بیوقوف بنائیں گے۔ ان ملکوں کی قیادت کا سب سے بڑا مسئلہ یہ ہوتا ہے پڑھیئے رؤف کلاسرا کا مکمل کالم: DunyaColumns DunyaUpdates KlasraRauf
تھرڈ ورلڈ ملکوں کی قسمت میں لکھ دیا گیا ہے کہ ان کو ایسے لیڈر ملیں گے جو انہیں آسانی سے بیوقوف بنائیں گے۔ ان ملکوں کی قیادت کا سب سے بڑا مسئلہ یہ ہوتا ہے کہ یہ نئی نئی کتابیں نہیں پڑھتے جو ان کا جہاں ایک طرف ذہن کھلا رکھیں‘ نئی نئی باتیں سکھائیں‘ وہاں دوسری قوموں کے تجربات سے واقف رکھیں‘ اور انہیں تنقید اور ناقدین کی بھی قدر سکھائیں۔
یوں آپ اکثر دیکھتے ہوں گے کہ بڑے بڑے سیاستدانوں اور حکمرانوں کے پاس گفتگو کرنے کے لیے کچھ نیا نہیں ہوتا۔ وہ بار بار خود کو دُہراتے رہتے ہیں اور لوگ ایک مرحلے پر بور ہوجاتے ہیں۔ لوگ انہیں سننا بند کردیتے ہیں۔ ان کے سکرین پر نمودار ہوتے ہی لوگ چینل تبدیل کر لیتے ہیں۔ سوشل میڈیا پر ان کا مذاق بنتا ہے۔ لوگ کہتے ہیں کہ انہیں پتہ ہے فلاں لیڈر اب کیا گفتگو کرے گا۔ جب بھی آپ اہم عہدوں پر بیٹھے لوگوں کو بار بار ایک ہی تقریر کرتے سنیں تو سمجھ لیں وہ کچھ نہیں پڑھتے‘ لہٰذا ان کے پاس نیا کچھ نہیں۔ وہ اگر...
یوں جب آپ سب ایسی آوازیں جیل میں ڈال دیتے ہیں اور مطمئن ہوجاتے ہیں تو پھر سمجھ لیں آپ دو زیادتیاں کررہے ہیں۔ پہلی زیادتی‘ آپ اپنے ساتھ کر رہے ہیں کہ آپ یہ سمجھ بیٹھے ہیں کہ انسان کے طور پر آپ سے کوئی غلط بات یا کام نہیں ہوسکتا‘ لہٰذا کسی کو حق نہیں کہ وہ آپ پر تنقید کرے۔ آپ یہ بھی تصور کیے بیٹھے ہیں کہ آپ بادشاہ ہیں اور قدیم دور میں یہ تصور عام تھا کہ بادشاہ کوئی غلط کام نہیں کرسکتا‘ لہٰذا بادشاہ کو سزا نہیں ملتی۔ یوں آپ دھیرے دھیرے عوام سے دور ہوتے جاتے ہیں۔ زمینی حقائق کا آپ کو پتہ...
اور پھر آپ ایک ایسی دنیا میں ڈوب جاتے ہیں جو وقتی طور پر آپ کو لذت دیتی ہے۔ آپ اس رومانٹک ورلڈ سے باہر نہیں نکلنا چاہتے۔ آپ کو یہ احساس دلایا جاتا ہے کہ دنیا صرف آپ کی وجہ سے قائم ہے۔ یہ رعایا آپ کی مہربانی کی وجہ سے چل پھر رہی ہے۔ آپ نہ ہوتے تو پتہ نہیں ان کا کیا بنتا۔ آپ کو لگتا ہے آپ ایک ایسی ناگزیر چیز ہیں جس کے بغیر یہ کائنات نہیں چل سکے گی۔ آپ نہ رہے تو سب کچھ ختم ہوجائے گا۔ اگر آپ کچھ دیر کے لیے ایک فانی اور گناہگار انسان بن کر سوچنا بھی چاہتے ہوں تو آپ کے درباری اور خوشامدی...
جب آپ مکمل طور پر اس کیفیت میں تادیر رہتے ہیں تو آپ کو احساس نہیں ہوتا کہ اب پاور آپ کے ہاتھوں سے سرک رہی ہے‘ آپ کمزور ہورہے ہیں‘ آپ کی ذہنی صلاحیتیں جواب دے رہی ہیں ‘کیونکہ ذہن اس وقت ایکٹو اور شارپ رہتے ہیں جب آپ بہت کتابیں پڑھتے ہیں‘ آپ لوگوں کی تنقید سنتے ہیں کہ آپ کہاں غلطیاں کررہے ہیں‘ آپ کی فلاسفی کو دوسرے غلط ثابت کررہے ہوتے ہیں تو پھر آپ کا ذہن ایکٹو رہتا ہے۔ آپ خود کو ناقدین کے وار سے بچانے کے لیے تیز ہوجاتے ہیں۔ مخالفوں اور ناقدین کے وار سے بچنے کے لیے ڈسپلن میں آجاتے ہیں...
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
صرف ایک دن میں 242 افراد ہلاک، کرونا وائرس مزید کیاکرسکتا ہے؟ ماہرین نے ایسا دعویٰ کردیا کہ ہر کوئی پریشان ہوگیاؓبیجنگ (ڈیلی پاکستان آن لائن)چین میں کرونا وائرس سے ایک ہی دن میں ریکارڈ ہلاکتیں
مزید پڑھ »
مذہبی رواداری کی عمدہ مثال اوڈیرو لالSamaaBlogs SamaaTV وطن عزیز میں مذہبی رواداری اور ہم آہنگی کی بہترین مثال جو اوڈیر لال میں دیکھنے کو ملتی ہے اسکی مثال کہیں اور نہیں ملتی ہے۔ تحریر:ShakeelaSheikh2 پڑھیے:
مزید پڑھ »
بنگلہ دیش نے ایک مرتبہ پھر سے پاکستان کرکٹ بورڈ کی پیشکش ٹھکرا دیلاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) بنگلادیش کرکٹ ٹیم نے کراچی میں ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ کھیلنے سے
مزید پڑھ »
سرکاری ہسپتالوں میں ایک بار پھر انسولین ناپید، ہزاروں مریض بازار سے مہنگی خریدنے پر مجبور
مزید پڑھ »
سونے کی فی تولہ قیمت میں 300 روپے کا اضافہسونا ایک بار پھر مہنگا، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟ یہاں جانیئے: AajNews AajUpdates GoldPrice GoldRates
مزید پڑھ »