خبر کی تفصیل پڑھیں:
کراچی:رہنما پیپلزپارٹی اعتزاز احسن نے کہاہے کہ آصف علی زرداری مرد آہن ہیں جب کہ نواز شریف 2000 میں بھی بھاگ گئے تھے۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں رہنما پیپلزپارٹی اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ آصف زرداری کی طبیعت نواز شریف سے زیادہ ناساز ہے تاہم آصف زرداری مستحکم مزاج کے حامل ہیں، جب کہ 2000 میں نواز شریف پہلے بھی بھاگ گئے تھے، نواز شریف نے سال 2000 میں سعودی عرب اور برطانیہ کو شامل کر کے مذاکرات کیے...
اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ آصف زرداری مرد آہن ہیں، ان سے ہم نے درخواست ضمانت کا متعدد بار پوچھا تاہم انہوں نے ضمانت کے لیے منع کردیا، آصف زرداری کے صرف 2 مطالبات ہیں، ایک ذاتی معالج سے معائنہ اور دوسرا مقدمہ کراچی میں سنا جائے، مقدمہ کراچی میں واپس منتقل ہونا چاہیے، اس سے بہت بدگمانی پھیل رہی ہے۔ رہنما پیپلزپارٹی اعتزاز احسن نے کہا کہ آرمی چیف کی تعیناتی وزیر اعظم کا حق ہے تاہم عمران خان کا فیصلہ صحیح ہے یا غلط، وہ مختلف بات ہے، آرمی چیف کی مدت میں اضافہ صحیح ہے یا نہیں اسے چیلنج کیا جاسکتا ہے، ملکی حالات بہت خراب ہیں تاہم معاملات مارشل لا کی طرف جاتا نہیں دیکھ رہا۔ اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ آرمی چیف کو ایکسٹینشن دینا وزیر اعظم کا حق ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ آرمی چیف کی ایکسٹینشن پارلیمنٹ کی خود مختاری ہے، آرٹیکل 245 وزیر اعظم کو آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کا حق دیتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایکسٹینشن صیح ہے یہ غلط اس کو بعد میں چیلنج کیا جا سکتا ہے مگر یہ وزیر اعظم کو اختیار ہے اور نہ ہی اس بات کو چیلنج کیا جا سکتا ہے کہ وزیر اعظم نے ایکسٹینشن کیوں دی۔
اعتزاز احسن کا مزید کہنا ہے کہ ایکسٹیشن کا اختیار نہ خود آرمی چیف کے پاس کے نہ چیف جسٹس کے پاس ہے، میں نے آرٹیکل 245 میں گذشتہ روز کی گئی ترمیم نہیں دیکھی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ آرٹیکل 243 واضح کہتا ہے کہ صدر صرف اسکو ایکسٹیشن دے سکتا ہے جس کی تجاویز وزیر اعظم دے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
نالائق حکومت نے مہنگائی 14 فیصد تک پہنچادی، احسن اقبالاحسن اقبال کہتے ہیں کہ نالائق حکومتی ٹولے نے مہنگائی کی شرح کو 14 فیصد پر پہنچا دیا، مشیر خزانہ کے معیشت سے متعلق اعداد و شمار اتنے ہی معتبر ہیں جتنی انہیں ٹماٹر کی قیمت معلوم ہے
مزید پڑھ »
وزیر اعظم نے مجھ سے درخواست کی کہ آپ کا بڑا احسان ہو گا کہ آپ ۔۔۔ بالآخر ...' وزیر اعظم نے مجھ سے درخواست کی کہ آپ کا بڑا احسان ہو گا کہ آپ ۔۔۔ ' بالآخر بیرسٹر فروغ نسیم خود بول پڑے
مزید پڑھ »
حرا قتل کیس میں گرفتار ملزم احسن کا بیان سامنے آگیالاہور: (دنیا نیوز) گزشتہ دنوں لاہور میں اپنی شادی سے صرف چند دن قبل فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا تھا، پولیس نے واقعے میں ملوث مقتولہ کے بہنوئی کو گرفتار کر لیا تھا۔
مزید پڑھ »
Hafiz Muhammad Idreess : حافظ محمد ادریس:-علی احسن محمد مجاہد شہیدعلی احسن محمد مجاہد دیگر شہدا کی طرح زندہ ہے۔ اس کی یادیں اس کے دوستوں کے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گی۔ مجھے بیرون ملک ایک اور بنگالی بھائی نے بتایا کہ وہ علی احسن محمد مجاہد کے ساتھ کافی .. پڑھیئے حافظ محمد ادریس کا مکمل کالم: DunyaColumns DunyaUpdates
مزید پڑھ »
زرداری مرد آہن، نواز پہلے بھی بھاگے، اعتزاز احسنزرداری مرد آہن، نواز پہلے بھی بھاگے، اعتزاز احسن تفصیلات جانئے: DailyJang
مزید پڑھ »
آرمی چیف کی ایکسٹینشن کا مکمل اختیار صرف وزیراعظم کو حاصل ہے ،عدالت مداخلت نہیں کر سکتی ،اعتزاز احسناسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)معروف قانون دان اعتزاز احسن نے کہا کہ آرمی چیف کی
مزید پڑھ »