اردن میں گھر میں آگ لگ گئی، 8 بچوں سمیت 13 پاکستانی جاں بحق ARYNewsUrdu
ترک میڈیا کے مطابق مغربی اردن میں ایک زرعی اراضی میں بنی رہایش گاہ میں آتش زدگی کے باعث تیرہ پاکستانی جاں بحق ہو گئے ہیں، جن میں آٹھ بچے بھی شامل ہیں۔
اردن کے سول ڈیفنس کا کہنا ہے کہ فارم ہاؤس میں آگ آدھی رات کے بعد لگی، شواہد بتاتے ہیں کہ آگ بجلی کے باعث لگی ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ کرامہ قصبے کے متاثرہ گھر میں 2 پاکستانی خاندان رہایش پذیر تھے۔ حکام کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجوہ کا حتمی علم نہیں ہو سکا ہے، واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہے، جس کے لیے ایک کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے۔ تین زخمی افراد کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کی حالت بہتر بتائی جا رہی ہے۔
واضح رہے کہ اردن ویلی میں ہزاروں غیر ملکی مزدور نہایت خراب حالت میں نجی فارمز میں رہایش پذیر ہیں، یہ علاقہ پھل اور سبزیوں کی کاشت کے لیے زرخیز ہے۔ اردن حکام کے مطابق تقریباً 8 ہزار پاکستانی اردن میں رہایش پذیر ہیں اور ایگریکلچرل سیکٹر میں کام کر رہے ہیں۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
اردن میں ایک گھر میں آتشزدگی سے 13 پاکستانی شہری جاں بحق - ایکسپریس اردوجاں بحق افراد میں 8 بچے شامل ہیں، اردنی حکام
مزید پڑھ »
اردن: گھر میں آتشزدگی کے نتیجے میں 13 پاکستانی جاں بحق - World - Dawn News
مزید پڑھ »
اردن، گھر میں آگ لگنے سے 13 پاکستانی جاں بحقاردن میں ایک گھر میں آگ لگنے سے 13 پاکستانی تارکین وطن جاں بحق اور 3 زخمی ويڈيو لنک: DailyJang
مزید پڑھ »
ایڈیلیڈ میں پاکستان دوسری اننگز میں بھی مشکل میںپاکستان کے خلاف ایڈیلیڈ میں دوسرے کرکٹ ٹیسٹ کے چوتھے دن آسٹریلیا کی ٹیم کھیل پر حاوی ہے اور فالو آن کے بعد پاکستانی ٹیم کی دوسری اننگز میں بھی سات وکٹیں گر چکی ہیں۔
مزید پڑھ »
بھارت میں نشے کے عادی سفاک باپ نے تین بچوں کو پھانسی لگا دی - ایکسپریس اردوپھانسی کے باعث ہلاک ہونے والے تینوں بچوں کی عمریں 3 سے 7 سال کے درمیان ہیں
مزید پڑھ »
امریکی ریاست جنوبی ڈکوٹا میں چھوٹا طیارہ گر کرتباہ،2 بچوں سمیت9 افراد ہلاکڈکوٹا(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی ریاست جنوبی ڈکوٹا میں چھوٹا طیارہ گر کرتباہ ہو
مزید پڑھ »