بورڈ کے امتحانات کی تیاری کے لیے ٹیوشن جانے والی طالبہ کو اس کے پڑوسی نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔
بھارتی شہر نوئیڈہ میں ایک دلخراش واقعہ پیش آیا ہے جہاں پڑوسی نے بورڈ کے امتحانات کی تیاری کے لیے ٹیوشن جانے والی لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ مذکورہ واقعہ 29 فروی کو پیش آیا۔
پولیس کو شکایت درج کرواتے ہوئے لڑکی کے باپ نے بتایا کہ بیٹی ٹیوشن جانے کے لیے گھر سے نکلی تو ملزم نے اسے راستے میں روک کر باتیں کرنا شروع کردیں۔ اسی دوران مذکورہ شخص نے بیٹی کے منہ پر کوئی چیز چھڑکی جس سے وہ بے ہوش ہوگئی۔ اس کے بعد وہ لڑکی کو ایک فلیٹ میں لے گیا جہاں اسے زیادتی کا نشانہ بنایا جبکہ ملزم نے طالبہ کی غیراخلاقی ویڈیوز اور تصاویر بھی بنائی ہیں اور دھمکی دی ہے کہ اگر لڑکی نے زبان کھولی تو وہ ان تصاویر کو وائرل کردے گا۔
لڑکی کے والد نے پولیس کو مزید بتایا کہ بیٹی کے بورڈ کے امتحانات چل رہے ہیں اور وہ اس سانحے کے بعد سے کافی ڈسٹرب ہے اس نے اپنی ماں کو سب سے پہلے اس واقعے کی بابت مطلع کیا۔ پولیس نے واقعے کی ایف آئی آر درج کرلی ہے۔ ملزم واقعے کے بعد سے فرار تھا تاہم پولیس نے بدھ کو 25 سالہ عثمان شفیع کو شاہ بیری فرنیچر مارکیٹ سے گرفتار کرلیا ہے۔ کیس کے حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
آئی ایم ایف کا دوسرے اقتصادی جائزے کیلیے مشن پاکستان بھیجنے کا عندیہپاکستان کیساتھ 3 ارب ڈالر کے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ پروگرام کی تکمیل ترجیح ہے، جیولی کوزیک
مزید پڑھ »
تصاویر: رونالڈو جونیئر والد کے نقش قدم پر چلنے لگےاسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو دنیائے فٹبال کے بہترین کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں وہ اپنے شاندار کھیل کے ساتھ ساتھ اپنی فٹنس کی وجہ سے بھی جانے جاتے ہیں۔
مزید پڑھ »
نسانکا نے افغان بولرز کی درگت بناتے ہوئے ناقابل شکست ڈبل سنچری جڑدیسری لنکن اوپنر پیتھوم نسانکا نے افغان بولرز کو نشانے پر رکھ لیا، تمام گیند بازوں کی درگت بناتے ہوئے شاندار ڈبل سنچری جڑ دی۔
مزید پڑھ »
بیل نے کرکٹرز کی دوڑیں لگوادیں، ویڈیو وائرلبھارت میں مقامی کرکٹ میچ کے دوران بیل نے کرکٹرز کی دوڑیں لگوادیں جس کے باعث کھلاڑی اپنی جان بچانے کے لیے بھاگتے ہوئے دکھائی دیے۔
مزید پڑھ »
نسیم اور عبید شاہ میں سے کون زیادہ تیز رفتار ہے؟ شاداب خان نے بتادیااسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے پیسر بھائیوں نسیم اور عبدید کی رفتار کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ کون ان میں سے تیز بولر ہے۔
مزید پڑھ »
عالمی شہرت یافتہ فٹبالر پر پابندی عائد، وجہ کیا ہے؟سعودی فٹبال لیگ میں الشباب کلب سے میچ کھیلتے ہوئے شائقین کو نامناسب اشارہ کرنے پر رونالڈو پر دو میچ کی پابندی عائد کردی۔
مزید پڑھ »