لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )حکومت نے اہم اتحادی جماعت مسلم لیگ ق کو منا لیا ،دونوں
جماعتوں نے مستقبل میں بھی مل کر معاملات حل کرنے کا اعلان کردیا ۔تفصیل کے مطابق آج حکومتی کمیٹی کے مسلم لیگ ق کے ساتھ مذاکرات ہوئے جس کے بعد میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز الہٰی نے کہا کہ آج ملاقات میں سیاسی معاملات سمیت ہر ایشو پر کھل کر بات ہوئی ،ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ ہر مشکل کا مل کر سامنا کریں گے اور حل تلاش کریں گے ۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی نیت اور قیادت پر کوئی شک نہیں ہے
،طریقہ کار میں بہتری لانے کے لیے سارے مل کر کوشش کریں ،چاہتے ہیں حکومتی ثمرات نچلی سطح تک جانے چاہئیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم اگلے الیکشن میں بھی اکٹھے حصہ لیں گے ،حکومتی معاملات میں بہتری لانے کے لیے سب محنت کریں گے ۔اس موقع پر پرویز خٹک نے کہا کہ آج ایک بڑی غلط فہمی دور ہو گئی ہے جو لوگوں نے پھیلائی ہوئی تھی ۔ان کا کہنا تھا کہ تمام اتحادی حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں ،ہمیں کوئی اتحادی نہیں چھوڑ رہا ۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
حکومت نے اتحادی جماعت مسلم لیگ (ق)کے مطالبات تسلیم کرلیےمسلم لیگ ق اور حکومتی مذاکراتی ٹیم کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنےآ گئی تفصیلات جانیئے:AajNews AajUpdates
مزید پڑھ »
فیروزخان نے انسٹا گرام اکاؤنٹ کیوں ڈیلیٹ کیا؟ اہلیہ نے بتادیا - ایکسپریس اردوفیروزخان نے انسٹا گرام اکاؤنٹ کیوں ڈیلیٹ کیا؟ اہلیہ نے بتادیا
مزید پڑھ »
حکومت نے عام آدمی کی جیب پر 180ارب کا ڈاکا ڈالا، رانا ثنا اللّٰہآٹا اور چینی وزیراعظم کی اے ٹی ایمز کھا گئیں، اتحادی جتنی جلدی ان کی کشتی سے چھلانگ لگادیں، رانا ثنااللّٰہ
مزید پڑھ »
جے یو آئی نے حکومت مخالف احتجاج کیلیے پنجاب پر نظریں جمالیں - ایکسپریس اردومولانا فضل الرحمان جمعیت اہل حدیث کے سربراہ سینیٹر ساجد میر اور چوہدری برادران سے ملیں گے، ذرائع
مزید پڑھ »
عالمی ادارہ صحت نے کورونا وائرس سے متعلق نئے خطرے سے خبردار کردیا - ایکسپریس اردوایسے مریضوں میں وائرس کی موجودگی جو کبھی چین نہیں گئے ایک بڑے مسئلے کے ابتدائی آثار ہیں، عالمی ادارہ صحت
مزید پڑھ »
کبڈی ورلڈکپ2020ء: بھارت نے جرمنی کو زیر کر لیالاہور: (دنیا نیوز) پاکستان میں جاری کبڈی ورلڈکپ 2020ء کے اہم میچ نے بھارت نے جرمنی کو بآسانی شکست دیدی۔
مزید پڑھ »