عالمی ادارہ صحت نے کروناوائرس کو باقاعدہ نام دے دیا مزید پڑھیں: ARYNewsUrdu coronavirus
غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چین سے پھیلنے والے مہلک کروناوائرس کو ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے ’’COVID-19‘‘ کا نام دے دیا۔ ڈیلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ٹیڈروس نے جنیوا میں ہونے والی ایک کانفرنس میں اس مہلک وائرس کو نیا نام دیا۔
سائنس دانوں کی عالمی کمیٹی نے گزشتہ ہفتے ہی وائرس سے متعلق مذکورہ نام پر اتفاق کرلیا تھا جس کا قاعدہ اعلان آج ہوا۔ عالمی ادارہ صحت نے ڈاکٹروں اور ماہرین کو تلقین کی ہے کہ وہ طب کی دنیا میں مہلک وائرس سے متعلق ’’COVID-19‘‘ کا نام استعمال کریں۔ اس سے قبل ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل نے سوشل میڈیا صارفین سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ کروناوائرس سے متعلق افواہوں سے گریز کریں۔ ڈبلیو ایچ او گوگل کے ساتھ اس امر پر کام کر رہا ہے جس کے تحت سربراہ عالمی ادارہ صحت کا مشورہ کرونا وائرس سے متعلق تلاش کیے گئے مواد میں سرچ انجن کے اوپری حصے پر آئے گا۔خیال رہے کہ ہلاکت خیز کرونا وائرس چین کے انڈسٹریل شہر ووہان سے شروع ہوا تھا جس نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لےلیا ہے۔ چین میں کرونا وائرس سے اموات کا سلسلہ جاری...
چین کے صوبے ہوبائی میں ایک ہی دن میں وائرس سے 103افراد ہلاک ہوئے، جس کے بعد وائرس سے اموات کی تعداد 1016 ہوگئی جبکہ متاثرین میں ڈھائی ہزار اضافہ کے بعد تعداد 42 ہزار سے تجاوزکر گئی ہے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
چین نے کروناوائرس کی وبا سے نمٹنے کیلئے پاکستان کی حمایت کو سراہاچین نے کروناوائرس کی وبا سے نمٹنے کیلئے پاکستان کی حمایت کو سراہا China CoronavirusOutbreak pid_gov MoIB_Official Support Applaud
مزید پڑھ »
جے وی اوپل کیس:نیب نے بلاول بھٹو کو 13 فروری کو طلب کرلیانیب نے چیئرمین پی پی کو کب پیش ہونے کی ہدایت کی؟ تفصیلات جانیئے:AajNews AajUpdates
مزید پڑھ »
فیروزخان نے انسٹا گرام اکاؤنٹ کیوں ڈیلیٹ کیا؟ اہلیہ نے بتادیا - ایکسپریس اردوفیروزخان نے انسٹا گرام اکاؤنٹ کیوں ڈیلیٹ کیا؟ اہلیہ نے بتادیا
مزید پڑھ »
کبڈی ورلڈکپ2020ء: بھارت نے جرمنی کو زیر کر لیالاہور: (دنیا نیوز) پاکستان میں جاری کبڈی ورلڈکپ 2020ء کے اہم میچ نے بھارت نے جرمنی کو بآسانی شکست دیدی۔
مزید پڑھ »
جے وی اوپل کیس ،نیب راولپنڈی نے بلاول بھٹوزرداری کو13 فروری کو طلب کرلیاراولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)جے وی اوپل کیس میں نیب راولپنڈی نے بلاول بھٹوزرداری
مزید پڑھ »
دبئی، شیخ حمدان نے اونٹ کو پاس بلایا تو کیا ہوا؟ ویڈیو وائرلدبئی: متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن راشد المکتوم نے اونٹ کو نام لے کر بلایا تو اونٹ ان کے پاس دوڑا چلا آیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان نے دو اونٹوں
مزید پڑھ »