سرینگر: مقبوضہ کشمیر میں جنگی جنون میں پاگل بھارتی فوج کی جانب سے خود کشیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ایک اور بھارتی اہلکار نے زہر کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔سروس کے مطابق بھارتی فوجی اہلکار ڈیوٹی کے دوران
ذہنی تناؤ کے باعث خود کشیاں کرنے لگے، ضلع اسلام آباد میں ایک اور بھارتی فوجی نے خود کشی کر لی، خود کشی کرنے والے قابض بھارتی اہلکار نے دوران ڈیوٹی زہر کھا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق خود کشی کرنے والے فوجی کی شناخت بلرام سنگھ کے نام سے ہوئی ہے اور اس کا تعلق تھری بٹالین راشٹریہ رائفلز سے ہے۔ خود کشی کرنے والا بھارتی فوجی ضلع اننت ناگ کے علاقے ایش مقام میں تعینات تھا۔
یاد رہے کہ دنیا کے بلند ترین محاذ سیاچن پر بھارتی فوج کو سہولیات کی عدم ادائیگی کا سچ بھارتی میڈیا سامنے لے آیا تھا، فوجیوں کے پاس لباس ہے نہ ہی بہتر غذا جبکہ چشموں کی بھی 98 فیصد تک قلت ہے۔ چار سال سے نئی وردیاں بھی نہیں ملیں۔ وزارت دفاع نے کامپٹرولر اینڈ آڈیٹر جنرل آف انڈیا کو بتایا کہ ان خامیوں کو دور کیا جائے گا لیکن منگل کی صبح سے ہی سیاچن انڈین سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کر رہا ہے۔
دوسری طرف بھارتی فوج کے سابق میجر جنرل اشوک مہتہ نے ’’بی بی سی‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ سی اے جی کی رپورٹ میں جو کہا گیا ہے وہ انتہائی سنجیدہ معاملہ ہے اور ظاہر کرتا ہے کہ ہم کسی بھی غیر متوقع صورتِ حال کیلئے تیار نہیں ہیں۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
کورونا وائرس سے ہلاکتیں ایک ہزار سے تجاوز کر گئیں - World - Dawn News
مزید پڑھ »
مردان : پاک فضائیہ کا ایک اور تربیتی طیارہ گر کر تباہمردان : پاک فضائیہ کا ایک اور تربیتی طیارہ گر کر تباہ Mardan AirForcePlane Crashed PAF Shorkot TrainingAircraftCrashed pid_gov MoIB_Official
مزید پڑھ »
گرین ٹاﺅن:ڈاکوﺅں نے مزاحمت پر 40سالہ شخص کو گلہ دبا کر قتل کر دیاگرین ٹاﺅن:ڈاکوﺅں نے مزاحمت پر 40سالہ شخص کو گلہ دبا کر قتل کر دیا Lahore Man Murder Robbery StreetCrime 40YearOldMan Resistance Lahorepoliceops OfficialDPRPP GOPunjabPK CMPunjabPK UsmanAKBuzdar ChMSarwar PTICPOfficial
مزید پڑھ »
اقوام متحدہ،امریکہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لیں. ڈیمو کریٹک پولیٹیکل موومنٹاقوام متحدہ،امریکہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لیں. ڈیمو کریٹک پولیٹیکل موومنٹ UN USA OccupiedKashmir HumanRightsViolations Notice DemocraticPoliticalMovement
مزید پڑھ »
مقبوضہ کشمیر میں مسلسل انٹرنیٹ قدغنیں اور سیاسی گرفتاریاں باعث تشویش ہیں:امریکی سینٹرزکامائیک پومپیو کو خطمقبوضہ کشمیر میں مسلسل انٹرنیٹ قدغنیں اور سیاسی گرفتاریاں باعث تشویش ہیں:امریکی سینٹرزکامائیک پومپیو کو خط IndianForcesOccupiedKashmir USSenators LetterToPompeo RisingKashmir SecPompeo UN
مزید پڑھ »
مقبوضہ جموں وکشمیر میں صحافیوں کوہراساں کئےجانےاورپرتشدد خطرات کاسامنامقبوضہ جموں وکشمیر میں صحافیوں کوہراساں کئےجانےاورپرتشدد خطرات کاسامنا OccupiedKashmir Journalists Harassment ViolentDanger Journalism KashmirIssue
مزید پڑھ »