بیجنگ(ڈیلی پاکستان آن لائن)اگرچہ کرونا وائرس کے نئے کیسز کی تعداد میں کمی آئی ہے تاہم
عالمی ماہرین کے مطابق کرونا وائرس تاحال ایک خطرناک وائرس ہے۔وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد بھی مسلسل بڑھ رہی ہے اور اب تک ایک ہزار ایک سو تیرہ افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔برطانوی خبررساں ادارے رائٹر ز نے چینی محکمہ صحت کے حوالے سے بتایا ہے کہ گزشتہ روز کرونا وائرس سے مزید 97افراد ہلاک ہوئے جس کے بعد ہلاکتوں کی کل تعداد1,113 ہوگئی ہے جبکہ اس وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 44ہزار653ہوگئی ہے۔
عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ دنیا اس وائرس کو انسانیت کا دشمن نمبر ون تصور کرے اور اس کے خاتمے کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھائے۔کرونا وائرس سے سب سے زیادہ چین کا شہر ووہان متاثر ہے جہاں سے وبا پھیلنے کا آغاز ہوا۔کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں میں سے 4 ہزار 794 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں تاہم اب بھی 44ہزار سے زائد افراد دنیا بھر میں زیر علاج ہیں جس میں سب سے زیادہ تعداد چین کے شہریوں کی ہے۔
وائرس سے متاثرہ 8 ہزارافراد کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔جبکہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران چین میں 2 ہزار15افراد مختلف ہسپتالوں میں لائے گئے۔جو کہ تیس جنوری سے اب تک ایک دن میں لائے گئے مریضوں کی کم ترین تعداد ہے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
سجاد علی کے نئے گانے میں ان کے بیٹے گلوکار کی جوانی کے روپ میں - Entertainment - Dawn News
مزید پڑھ »
عالمی ادارہ صحت نے کورونا وائرس سے متعلق نئے خطرے سے خبردار کردیاکیا یہ صرف شروعات ہے۔۔۔؟ آگے کیا ہونے والا ہے۔۔۔؟ یہاں جانئے: AajNews AajUpdates
مزید پڑھ »
سام سنگ کے نئے فولڈایبل فون کا اشتہار متعارف ہونے سے قبل جاری - Mobilephones - Dawn News
مزید پڑھ »
عالمی ادارہ صحت نے کورونا وائرس سے متعلق نئے خطرے سے خبردار کردیا - ایکسپریس اردوایسے مریضوں میں وائرس کی موجودگی جو کبھی چین نہیں گئے ایک بڑے مسئلے کے ابتدائی آثار ہیں، عالمی ادارہ صحت
مزید پڑھ »
نئے کورونا وائرس کے خلاف ویکسین کی آزمائش شروع - Health - Dawn News
مزید پڑھ »
کروناوائرس: کم ترین کیسز رپورٹ لیکن مکمل قابو پانے میں کتنا عرصہ لگے گا؟چینی حکام نے بتادیابیجنگ(ڈیلی پاکستان آن لائن)چین میں کرونا وائرس کا زور ٹوٹنے لگا،گزشتہ روز کروناوائرس
مزید پڑھ »