کراچی؛ دوران ڈکیتی ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 4 شہری زخمی

پاکستان خبریں خبریں

کراچی؛ دوران ڈکیتی ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 4 شہری زخمی
پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات
  • 📰 ExpressNewsPK
  • ⏱ Reading Time:
  • 70 sec. here
  • 3 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 31%
  • Publisher: 53%

دران ڈکیتی شہریوں کے زخمی ہونے کے واقعات میمن گوٹھ اور بھینس کالونی میں پیش آئے

شہر میں جاری ڈاکو راج کے دوران ڈاکوؤں نے مختلف علاقوں میں لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر 4 افراد کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق میمن گوٹھ کے علاقے میں ڈکیتی مزاحمت کے 2 واقعات میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 2 شہری زخمی ہوگئے ، ایس ایچ او میمن گوٹھ طاہر قادری نے بتایا کہ پہلا واقعہ جام گوٹھ عیدگاہ گراؤنڈ کے قریب 34 سالہ عبدالوحید کے زخمی ہونے کا پیش آیا جس میں مضروب سے کوئی چھینا جھپٹی نہیں ہوئی ملزمان نے اس کی موٹر سائیکل روڈ کر چابی نکال لی اور بعدازاں اسے فائرنگ کر کے زخمی کر دیا۔

دوسرا واقعہ میمن گوٹھ مگسی چڑھائی کے قریب موبائل فون چھیننے کے دوران پیش آیا جس میں شاہزیب نامی شخص زخمی ہوا ، ڈاکوؤں نے موبائل فون لینے کے باوجود شہری کو فائرنگ کر کے زخمی کیا تاہم پولیس واقعات کی مزید تحقیقات کر رہی ہے جبکہ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ دونوں واقعات ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر پیش آئے ہیں اور مضروبین کو ٹانگوں پر گولیاں ماری گئیں تھیں۔

سکھن کے علاقے بھینس کالونی روڈ نمبر 12 انصاف کانٹے کے قریب موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر 35 سالہ ظہیر عباس کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا جبکہ ابراہیم حیدری کے علاقے چشمہ گوٹھ کے قریب فائرنگ سے 24 سالہ صداقت زخمی ہوگیا جسے فوری طبی امداد کے لیے جناح اسپتال لے جایا گیا۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے جبکہ نوجوان کو ٹانگ پر گولی لگی تھی، اس حوالے سے پولیس مزید معلومات حاصل کر رہی ہے ۔Nov 09, 2024 04:05 PMخبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق بحق ایکسپریس میڈیا گروپ محفوظ ہیں۔

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

ExpressNewsPK /  🏆 13. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

کراچی: فائرنگ کے مختلف واقعات میں 3 افراد زخمیکراچی: فائرنگ کے مختلف واقعات میں 3 افراد زخمیکورنگی کے علاقے ڈھائی نمبر میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں نے 17 سالہ حاشر کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا
مزید پڑھ »

کراچی؛ ٹیکسٹائل مل میں گارڈ کی فائرنگ سے 2 غیر ملکی شہری شدید زخمیکراچی؛ ٹیکسٹائل مل میں گارڈ کی فائرنگ سے 2 غیر ملکی شہری شدید زخمینجی اسپتال میں زیر علاج ایک غیر ملکی شہری کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے، پولیس
مزید پڑھ »

لاہور میں پیسوں کے تنازع پر بھائی کی فائرنگ سے معمر خاتون جاں بحقلاہور میں پیسوں کے تنازع پر بھائی کی فائرنگ سے معمر خاتون جاں بحقفائرنگ کے واقعے میں چار شہری زخمی بھی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے
مزید پڑھ »

کراچی؛ پتنگ کی ڈور گردن پر پھرنے سے ایک اور شہری زخمیکراچی؛ پتنگ کی ڈور گردن پر پھرنے سے ایک اور شہری زخمیدو دن میں دو افراد پتنگ کی ڈور پھرنے سے زخمی ہوگئے، شہریوں کا پتنگ کی فروخت اور اڑانے والوں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ
مزید پڑھ »

کراچی میں شہریوں کے بدترین تشدد سے ایک ڈکیت ہلاککراچی میں شہریوں کے بدترین تشدد سے ایک ڈکیت ہلاکشہریوں کی جانب سے مزاحمت کرنے پرایک ملزم نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں اسکا اپنا ساتھی زخمی ہوگیا۔
مزید پڑھ »

ایرانی فورسز کی فائرنگ سے 260 افغان تارکین ہلاکایرانی فورسز کی فائرنگ سے 260 افغان تارکین ہلاکفائرنگ سے متعدد افراد زخمی بھی ہوئے، 300 تارکین وطن کا گروپ سرحد عبور کرنے کی کوشش کر رہا تھا، افغان میڈیا
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-04-24 12:02:45