کراچی ائیرپورٹ پر کتوں کی بہتات، پروازوں کی سیکیورٹی خطرے میں

NEWS خبریں

کراچی ائیرپورٹ پر کتوں کی بہتات، پروازوں کی سیکیورٹی خطرے میں
AIRPORTSAFETYDOGS
  • 📰 ExpressNewsPK
  • ⏱ Reading Time:
  • 37 sec. here
  • 7 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 35%
  • Publisher: 53%

کراچی ائیرپورٹ پر جنرل ایوی ایشن ایریا (شہری ہوابازی) کے ہینگرز میں کتوں کی بہتات ہے۔ آوارہ کتوں کا آزادانہ گشت پروازوں کی فلائٹ سیفٹی کے لیے خطرہ بن گیا ہے، کیونکہ یہ طیاروں میں ٹکراٹ یا ٹریل میں رکاوٹ بن سکتے ہیں۔

کراچی ائیرپورٹ پر جنرل ایوی ایشن ایریا (شہری ہوابازی) کے ہینگرز میں کتوں کی بہتات، آوارہ کتوں کا آزادانہ گشت پروازوں کی فلائٹ سیفٹی کے لیے خطرہ بن گیا۔ ذرائع کے مطابق جنرل جناح ٹرمینل ائیرپورٹ کے جنرل ایوی ایشن ایریا میں مختلف فلائنگ کلبز کے تربیتی طیاروں اور کم گنجائش والے چارٹرطیاروں کی آمد و رفت مسلسل جاری رہتی ہے۔ یہ طیارے شہری ہوابازی کے ہینگر سے ٹیکسی کرتے ہوئے مرکزی رن وے کی جانب روانہ ہوتے ہیں، جس کے بعد یہ ٹیک آف کر جاتے ہیں، مگر اس حساس مقام پر کتوں کی بہتات دیکھی گئی۔ آوارہ جانوروں

کا یہ آزادانہ گشت کسی بڑے حادثے کا سبب بن سکتا ہے۔ جمعہ کی شام ایک آوارہ کتا چھوٹے ساخت کے طیارے سے ٹکراتے ٹکراتے بچا، اس صورتحال کے سبب شہری ہوابازی ہینگر سے روانہ ہونے والی پرواز حادثے کے اندیشے کے سبب منسوخ کرنا پڑی۔ اس سے قبل جناح ٹرمینل کے مرکزی رن وے کے اطراف میں بھی آوارہ کتے دیکھے گئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شہری ہوابازی کے ہینگرز کے قرب وجوار میں آوارہ جانوروں کے علاوہ فارن ابجیکٹ ڈیبریز (FOD) بھی خطرہ بن چکا ہے۔ چھوٹے ساخت کے تربیتی اور چارٹرطیاروں کو رن وے تک ٹیکسی وے کے دوران زمین پر موجود مختلف چیزوں سے دشواری کا سامنا ہے، لوہے اور دیگر ٹھوس شکل میں موجود ان چیزوں کی وجہ سے طیاروں کے ٹائر پھٹ جاتے ہیں، ٹائر پھٹنے کے سبب پرواز کی منسوخی اور ٹائر کی تبدیلی کی وجہ سے لاکھوں روپے کا نقصان کا سامنا رہتا ہے

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

ExpressNewsPK /  🏆 13. in PK

AIRPORT SAFETY DOGS KARACHI AVIATION

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

دمشق ہوائی اڈے پر پروازوں کی بحالیدمشق ہوائی اڈے پر پروازوں کی بحالی16 دن بعد دمشق انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر پروازوں کی آمد و رفت بحال ہو گئی ہے۔
مزید پڑھ »

عدم برداشت کی وجہ سے انسانوں میں بھی جانوریتعدم برداشت کی وجہ سے انسانوں میں بھی جانوریتکتوں کی لڑائی میں انسانوں کی بے قابو لڑائی، دو ہلاک، چار زخمی
مزید پڑھ »

جنوبی وزیرستان میں آپریشن میں 13 خوارج ہلاکجنوبی وزیرستان میں آپریشن میں 13 خوارج ہلاکسیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا جس میں 13 خارجی دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔
مزید پڑھ »

کراچی ائیر پورٹ پر کارگو طیارے کی ایمرجنسی لینڈنگ، اڑان بھرتے ہی انجن دھماکے کے بعد بند ہوگیاکراچی ائیر پورٹ پر کارگو طیارے کی ایمرجنسی لینڈنگ، اڑان بھرتے ہی انجن دھماکے کے بعد بند ہوگیاکارگو طیارے نے سمندر پر کئی چکر لگا کر اضافی ایندھن خارج کیا اور واپس کراچی ائیرپورٹ پر محفوظ طریقے سے ایمرجنسی لینڈنگ کی
مزید پڑھ »

جنوبی کوریا میں طیارہ حادثے میں 179 افراد ہلاکجنوبی کوریا میں طیارہ حادثے میں 179 افراد ہلاکجنوبی کوریا میں لینڈنگ کے دوران تباہ ہونے والے طیارے کے ایک مسافر کی ائیرپورٹ پر کھڑی اپنی فیملی سے کی جانے والی آخری دل چیر دینے والی گفتگو سامنے آئی ہے۔
مزید پڑھ »

ڈالر کی عالمی حیثیت خطرے میںڈالر کی عالمی حیثیت خطرے میںڈالر کی عالمی حیثیت خطرے میں پڑ گئی ہے کیونکہ متعدد ممالک امریکا پر عدم اعتماد بڑھاتے ہیں اور ڈالر کے امریکی تسلط سے نکلنے کی کوششیں کرتے ہیں۔
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-04-23 19:08:07